ETV Bharat / state

وحیدالرحمٰن پرہ کو 18جنوری تک پولیس ریمانڈ میں بھیجا گیا - وحید الرحمن پرہ

پی ڈی پی یوتھ ونگ کے صدر وحیدالرحمٰن پرہ (جن کی دو دن قبل این آئی اے کی ایک عدالت نے ضمانت منظور کی تھی) کو آج جموں کشمیر پولیس کی اسپیشل پرانچ (کرمنل انویسٹیگیشن کشمیر) نے کورٹ میں پیش کیا ، جہاں کورٹ نے وحیدالرحمٰن پرہ کو 18 جنوری تک پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کے احکامات صادر کردیے۔

waheed ur rehman para
وحیدالرحمان پرہ
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 7:24 PM IST

سنیچر کو این آئی اے کورٹ کے خصوصی جج نے جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے نوجوان صدر وحید الرحمن پرہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد جموں کے ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے سے وحید پرہ کو جموں کشمیر پولیس کی ایک خصوصی برانچ نے حراست میں لے لیا تھا۔

پرہ کو آج جموں کشمیر پولیس کی اسپیشل پرانچ (کرمنل انویسٹیگیشن کشمیر) نے کورٹ میں پیش کیا، جس کے بعد کورٹ نے وحیدالرحمٰن پرہ کو 18 جنوری تک پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کے احکامات صادر کردیا، اور مزید تفتیش کے لیے پرہ کو سرینگر منتقل کیا جائے گا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ پی ڈی پی یوتھ ونگ کے صدر وحید پرہ، جنھیں ہفتہ کو این آئی اے کی ایک عدالت نے ضمانت دے دی تھی کو پیر کے روز جموں وکشمیر پولیس نے عسکریت پسندوں اور علیحدگی پسند قوتوں سے وابستہ ایک گٹھ جوڑ سے متعلق معاملے میں جموں وکشمیر پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ این آئی اے نے 25 نومبر کو حزب المجاہدین کے دہشت گردوں سے مبینہ تعلقات سے متعلق ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

وحیدالرحمان پرہ نے حال ہی میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اپنے آبائی شہر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.