ETV Bharat / state

Shah Rukh Khan visits Vaishno Devi shrine : شاہ رخ خان نے ویشنو دیوی مندری پر حاضری دی - شاہ رخ خان جوان فلم پری ریلیز

چنئی میں ’’جوان‘‘ فلم کی پری ریلیز سے قبل سپر اسٹار شاہ رخ خان نے منگل کی رات دیر گئے معروف ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری دی۔ گزشتہ نو ماہ شاہ رخ خان کا ویشنو دیوی کا یہ دوسرہ دورہ ہے۔

شاہ رخ خان نے ویشنو دیوی مندری پر دی حاضری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 12:30 PM IST

Updated : Aug 30, 2023, 1:13 PM IST

جموں: سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’’جوان‘‘ کی ریلیز سے قبل جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں تریکوٹہ پہاڑیوں میں واقع ماتا ویشنو دیوی مندر پر پوجا کی۔ ایک اہلکار کے مطابق، 58 سالہ اداکار - شاہ رخ خان - منگل کی رات دیر گئے مندر پر پہنچے تھے۔ اہلکار کے مطابق ’’سپر اسٹار منگل کی شام بیس کیمپ کٹرا پہنچے اور تقریباً 11.40 بجے مندر تک پہنچنے کے لیے تاراکوٹ کے نئے راستے کا استعمال کیا۔ اس نے مندر میں حاضری دی اور فوراً روانہ ہو گئے۔‘‘

شاہ رخ خان کی ویشنو دیوی مندر میں حاضری کا ایک ویڈیو بھی سماجی رابطہ گاہوں پر گردش کر رہا ہے اور اس مختصر ویڈیو میں مندر پر بالی ووڈ اداکار کو نیلے رنگ کی جیکٹ میں ملبوس اور چہرہ مکمل طور پر ڈھکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل کلپ میں ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے افسران، کچھ پولیس اہلکار اور سپر اسٹار کے ذاتی عملہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ شاہ رخ کا نو ماہ میں وشنو دیوی کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اداکار نے اس سے قبل دسمبر 2022 میں اپنی بلاک بسٹر ہٹ فلم ’’پٹھان‘‘ کی ریلیز سے ایک ماہ قبل بھی یہاں حاضری دی تھی۔

مزید پڑھیں: Shahrukh Khan in Kashmir شاہ رخ خان کی جھلک کے لیے سیاح بے تاب

کنگ خان آج ’’جوان‘‘ پری ریلیز تقریب میں شرکت کے لیے تمل ناڈو جائیں گے۔ اداکار ’’جوان‘‘ ڈائریکٹر ایٹلی کے ساتھ اس تقریب میں شامل ہوں گے جو چنئی کے ایک کالج میں منعقد ہوتی۔ جوان، ایک ہائی آکٹین ایکشن تھرلر، تمل فلمساز ایٹلی کی ہدایت کاری میں بنی ہے۔ یہ 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں نینتھارا، وجے سیتھوپتی، پریمانی اور سانیا ملہوترا بھی ہیں۔ دیپیکا پاڈوکون اسپیشل اپیئرنس کر رہی ہیں۔

Last Updated : Aug 30, 2023, 1:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.