ETV Bharat / state

Manipur Violence:منی پورمعاملے پرنیشنل کانفرنس کی سینئرلیڈروجے لکشمی دتتہ کا ردعمل

بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران مشتعل ہجوم کی جانب سے دو خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملک سمیت جموں کشمیرمیں بھی اس کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

author img

By

Published : Jul 26, 2023, 4:55 PM IST

منی پورمعاملے پرنیشنل کانفرنس کی سینئرلیڈروجے لکشمی دتتہ کا ردعمل

جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کی سینئر خاتون لیڈر وجے لکشمی دتتہ نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ریاست کے وزیراعلٰی بیرن سنگھ کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا۔نیشنل کانفرنس کی خاتون لیڈر وجے لکشمی دتا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کو بڑے پیمانے پر بند کرنے اور صحافیوں کو اس دور دراز علاقے کی صورتحال کی خبر سے دور رکھنے کی کوششوں کے باوجود ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس ویڈیو نے بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا اور اسے سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد نے حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نےکہا کہ منی پور میں خواتین پر ظلم ہو رہا پے۔ اور منی پور دو ماہ سے جل رہا ہے اور حکومت نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بروقت ٹھوس اقدامات کرتی تو شاید آج یہ حالات پیدا ہی نا ہوتے۔اس لرزہ خیز حرکت نے پورے ہندوستان کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ اس سے ملک کی تمام خواتین دکھی اور غمزدہ ہیں۔ ڈبل انجن والی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی اور دیگر تمام خواتین وزراء نے مرکز میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ یہ بہت شرمناک بات ہے۔

اگر وہ خواتین سے متعلق ایسے مسائل پر بھی خاموش ہے تو پھر ایسے وزیر ہونے کا کیا فائدہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی خواتین کے تئیں کتنی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے منی پور میں امن قائم ہونا چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منی پور میں بگڑتے ہوئے حالات کو دیکھتے ہوئے وہاں صدر راج نافذ کیا جائے ،اور قصورواروں کو سخت سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں:Protest In Srinagar سرینگر میں گوجر بکروال ایسوسی ایشن کا احتجاج، متعدد گرفتار

بتادیں کہ پولیس نے بتایا کہ یہ حملہ چار مئی کو ہوا، جس کے ایک دن بعد کوکیوں اور میتیوں کے درمیان تشدد شروع ہوا۔
18 مئی کو درج کی گئی پولیس شکایت کے مطابق ہجوم نے دونوں خواتین کے خاندان پر حملہ کیا اور اس کے دو مرد ارکان کو ہلاک کر دیا۔ شکایت میں ’نامعلوم شرپسندوں‘ پر عصمت دری اور قتل کا الزام لگایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.