ETV Bharat / state

جموں میں روہنگیا پناہ گزینوں کی ’ویریفیکیشن‘ کا عمل جاری

author img

By

Published : Mar 8, 2021, 2:27 PM IST

جموں میں روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کی ویریفیکیشن کا عمل جاری ہے جس کے سبب پناہ گزینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جموں میں روہنگیا پناہ گزینوں کی ’ویریفیکیشن‘ کا عمل جاری
جموں میں روہنگیا پناہ گزینوں کی ’ویریفیکیشن‘ کا عمل جاری

جموں کے نروال اور بھٹنڈی علاقے میں آباد روہنگیا پناہ گزینوں کو گزشتہ کل جموں کے مولانا آزاد کرکٹ اسٹیڈیم میں گاڑیوں میں بھر کر لایا گیا جس کے بعد ان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جموں انتظامیہ کے مطابق 155 روہنگیا پناہ گزینوں کے پاس مکمل دستاویز نہ ہونے کے سبب انہیں ہولڈنگ سنٹر منتقل کیا گیا ہے جبکہ کنبوں کے ساتھ رہنے والوں کو ان کے پناہ گزین کیمپوں میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

پیر کو بھی روہنگیا پناہ گزینوں کی ویریفکیشن کا عمل جاری رہا جس کے سبب پناہ گزیوں کو اپنے مستقبل کے حوالے سے شدید تشویش لاحق ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق جن پناہ گزینوں کے پاس دستاویز نہیں ہیں ان کی شناخت کی جارہی ہے۔ انہیں ہولڈنگ سنٹر بھیجنے کے بعد ان کی شہریت کی ویریفیکیشن کی جائے گی۔ شہریت ویریفیکیشن کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛ ہولڈنگ سنٹر منتقل کئے گئے روہنگیا مسلمانوں کو رہا کرنے کی اپیل

عہدیداروں کے مطابق روہنگیا پناہ گزینوں کو ایک جگہ جمع کرنے کا مقصد انکی ویریفیکیشن مطلوب ہے تاکہ ہر روہنگیا پناہ گزینوں کی تفصیلات انتظامیہ کے پاس موجود ہو۔

حکومتی اعداد وشمار کے مطابق جموں کے مختلف حصوں میں مقیم برما کے تارکین وطن کی تعداد محض 5 ہزار 700 ہے۔ یہ تارکین وطن جموں میں گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے مقیم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.