ETV Bharat / state

عقیدت مند آرتی کا براہ راست درشن کرسکیں گے - موبائل ایپ

شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے آرتی کے براہ راست درشن کے لئے ایک موبائل ایپ متعارف کیا ہے۔

عقیدت مند آرتی کا براہ راست درشن کرسکیں گے

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 10:58 PM IST

بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر رمیش کمار نے کہا کہ اس موبائل ایپ کو 17 اکتوبر کو نوراتری کے پہلے دن کے موقع پر لانچ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت آرتی کو ایک مذہبی ٹی وی چینل پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ موصوف نے کہا کہ اس موبائل ایپ سے عقیدت مندوں کو انفرادی طور پر ہی عبادت کرنے اور رحمتوں سے بہر مند ہونے کا تجربہ ہوگا۔

واضح رہے کہ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز شری ماتا ویشنو دیوی پوجا پرساد کی ہوم ڈیلیوری کو لانچ کیا۔

عقیدت مند پوجا پرساد کو شرائن بورڈ کی ویب سائٹ پر بک کر سکتے ہیں جس کو بعد میں شرائن بورڈ ملک بھر کے عقیدت مندوں کو سپیڈ پوسٹ کے ذریعے ارسال کرے گا۔ بورڈ نے اس ضمن میں محکمہ ڈاک سے ایک معاہدہ بھی طے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویشنو دیوی مندر کے پرساد کی ہوم ڈیلیوری

سال 1986 میں شرائن بورڈ کے معرض وجود میں آنے سے یاتریوں کی تعداد میں ہر گزرتے برس کے ساتھ اضافہ درج ہورہا تھا تاہم امسال کورونا وبا کی وجہ سے یاتریوں کی تعداد میں نمایاں کمی درج کی جا رہی ہے۔

شری ماتا ویشنو دیوی یاترا 16 اگست سے بحال ہوئی اور روزانہ پانچ ہزار یاتریوں کو ہی تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے بعد یاترا کی اجازت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.