جموں و کشمیر میں کورونا ٹیکہ کاری کے لیے 1 مئی سے 18 سے 45 برس کے لوگوں کے اندراج کا عمل شروع کیا گیا تھا اور اس تعلق سے جموں و کشمیر میں کئی ویکسینیشن سنٹرز بھی قائم کرنے کا حکومت نے دعوی کیا۔
وہیں جموں کے گاندھی نگر علاقہ میں لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا گیا، جس میں ہدایت کے مطابق کو-وین ویب پورٹل پر لوگوں کو اپنا اندراج کرانا تھا لیکن یہ عمل کچھ ہی دنوں تک چل سکا، اب سلاٹ ملنا مشکل ہورہا ہے۔
جموں میں جتنے بھی ویکسینیشن سنٹزز قائم کئے گئے تھے، ان سینٹرز میں ویکسینیشن کا کام کافی سُست رفتاری سے چل رہا ہے، اعداد وشمار کے مطابق جموں و کشمیر میں ہر روز صرف 100 سے 150 افراد کو ہی ویکسین لگ رہی ہے، جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
انتظامیہ کے مطابق جموں و کشمیر میں آنے والے دنوں میں ویکسین کی ایک اچھی کھپت آئے گی، جس کے بعد نئے 3000 سے زائد ویکسینیشن سنٹزز قائم کئے جائیں گے۔ فی الحال 45 سال اور 45 سال کے اُوپر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
عیسیٰ خان نامی ایک لڑکی نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ 'وہ یکم مئی سے مسلسل کو-وین ایپ پر اپنا اندراج کرانے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن نام درج نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمیں ایسا لگ رہا ہے کہ 'حکومت نے ہمارے ساتھ بڑا مذاق کیا ہے جو کہ ایک افسوسناک بات ہے'۔
وہیں اس تعلق سے مقامی نوجوان دیو ٹھاکر نے بتایا کہ 'حکومت کی جانب سے جب یہ اعلان کیا گیا تھا کہ '18 سال سے اوپر کے لوگوں کو بھی تیسرے مرحلے میں ویکسین لگائی جائے گی، 1 مئی سے ہی میں اپنا نام درج کرانے کی کوشش کر رہا ہوں، میرا نام رجسٹر تو ہو رہا ہے، لیکن ویکسین کا کوئی بھی سلاٹ خالی نہیں ہے'۔
ای ٹی وی بھارت نے فائنانشیل کمشنر ہیلتھ اتُل ڈیلو سے فون پر رابطہ کیا تو اُن کا کہنا تھا کہ 'جلد ہی اسے شروع کیا جائے گا کہ جموں کشمیر میں تیزی سے کورونا وائرس مخالف ٹیکہ کاری شروع ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'اب کوئن ایپ میں ترمیم کرکے کورونا ویکسین سنٹر پر ہی اسپارٹ رجسٹریشن کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اُس کے بعد تمام لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔ اس کے لئے نئے ویکسینیشن سنٹزز قائم کئے جائیں گے'۔
وہیں انہوں نے 18 سے 45 سال کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ صبر سے کام لیں، جلد ہی 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کو پہلی اور دوسری ڈوز دی جائے گی'۔