ETV Bharat / state

سرکاری اسامیوں کو 6 ماہ کے اندر پُر کیا جائے گا، منوج سنہا - پرائیوٹ سیکٹر میں نوکریاں

Govt Jobs Vacancies in Kashmir ایل جی منوج سنہا نے جمعرات کے روز کہا کہ پبلک سروس کمیشن (پی ایس سی) یا جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کے تحت مشتہر کی گئی اسامیوں کو 6 ماہ کے اندر پُر کیا جائے گا۔

منوج سنہا
منوج سنہا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 6:04 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ پبلک سروس کمیشن (پی ایس سی) یا جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کے تحت مشتہر کی گئی اسامیوں کو 6 ماہ کے اندر پُر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر میں دیویانگجن کے لئے روزگار کے مواقع کو یقینی بنانے کے لئے ایک قانونی فریم ورک تیار کیا جائے گا۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں 'پرپل فیسٹول' کا افتتاح کرنے کے بعد سماجی رابطہ گاہ 'ایکس' پر اپنے سلسلہ وار پوسٹس میں کیا۔

  • Private companies and individual innovators have made impressive strides in new technology in the last few years. I urge them to develop user friendly instruments for Divyangjan which will help in their rehabilitation process and empowerment.

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) December 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ 'گذشتہ مالی سال کے دوران 384 دیویانگ جنوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کی گئیں'۔ان کا کہنا تھا کہ 'ریزرویشن میں بھی 3 سے 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔پی ایس سی یا جے کے ایس ایس بی کے تحت اسامیوں کو 6 ماہ کے اندر پُر کیا جائے گا ہم پرائیویٹ سیکٹر میں دیویانگجن کے لئے روزگار کے مواقع کو یقینی بنانے کے لئے ایک قانونی فرایم ورک تیار کریں گے'۔
منوج سنہا نے کہا کہ نجی کمپنیوں اور انفرادی انو ویٹرز نے گزشتہ برسوں میں نئی ٹیکنالوجی میں متاثر کن پیش قدمی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 'میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ دیویانگجن کے لئے صارف دوست آلات تیار کریں جو ان کی بحالی کے عمل اور با اختیار بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے'۔

  • In last financial year, 384 Divyangjan were provided govt jobs. Reservation has increased from 3 to 4 percent. The posts whether under PSC or JKSSB will be filled within 6 months. We'll prepare a legal framework to ensure employment opportunities to divyangjan in private sector.

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ جموں وکشمیر گو کے بعد ملک کی دوسری جگہ ہے جہاں دو روزہ 'پرپل فیسٹول' کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.