آپ کو بتا دیں کہ اگست 2019 میں جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 85 جوانوں کو تین بار ائیر لفٹ کے ذریعے آگرہ لایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر حکومت نے ان سے پی ایس اے کے ذریعہ کی جانے والی کارروائی منسوخ کردی ہے۔جس کے سبب انہیں رہا کیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہاں لائے گئے 56 کشمیریوں میں سے اب تک 29 کو رہا کیا گیا دیگر قیدی اب بھی یہاں قید ہیں۔
جموں کشمیر حکومت کی جانب سے ان 11 کشمیریوں کو رہا کرنے کے لئے آگرہ سنٹرل جیل مکتوب روانہ کیا گیا تھا۔
زیرحراست افراد کو جموں و کشمیر سے تین بار آگرہ سنٹرل جیل لایا گیا تھا۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے رہا ہونے والے قیدیوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
آگرہ سنٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ وی کے سنگھ نے بتایا کہ 11 مزید کشمیریوں کو سینٹر جیل سے رہا کیا گیا ہے۔
جموں کشمیر سے 8 اگست 2019 کو 26 قیدیوں کو پہلی بار آگرہ سنٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا۔
اسی طرح 22 اگست 2019 کو دوسری بار جموں و کشمیر سے 30 قیدیوں کو سنٹرل جیل لایا گیا۔
پھر 5 ستمبر 2019 کو جموں و کشمیر سے 29 قیدیوں کو ہوائی جہاز میں منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ اب بھی 56 کشمیری قیدی آگرہ سنٹرل جیل میں بند ہیں۔