ETV Bharat / state

JK UT Admin on Encroachment: جموں و کشمیر میں سرکاری اراضی سے تجاوزات ہٹانے کا حکم - جموں و کشمیر سرکاری اراضی تجاوزات

جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر پولیس اور محکمہ مال کے اشتراک سے تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔

a
a
author img

By

Published : Jan 14, 2023, 12:31 PM IST

جموں: جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری انتظامیہ نے سبھی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر تک سرکاری اراضی بشمول روشنی ایکٹ کے تحت قبضہ میں لی گئی اراضی اور کاہچرائی سے 100 فیصد تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔ انتظامیہ نے ضلع ترقیاتی کمشنرز کو اس ضمن میں تعمیلی اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔ تجاوزات کو ہٹائے جانے کے حوالہ سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے ہدایات کا تذکرہ کرتے ہوئے، کمشنر سیکریٹری، وجے کمار نے سبھی ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سرکاری اراضی (بشمول روشنی ایکٹ کے تحت دی گئی یا قبضہ میں لی گئی زمین) اور کاہچرائی پر سے تجاوزات کو 100 فیصد یعنی مکمل طور پر 31 جنوری 2023 تک ہٹا دیا جائے۔

تجاوزات کے خلاف کی جانی والی انہدامی کارروائیوں کی موثر نگرانی کے لیے، کمشنر سیکریٹری ریونیو نے ڈپٹی کمشنرز کو مزید ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ تجاوزات مہم کا منصوبہ تیار کریں اور اس مہم کو مربوط اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسرز کے طور پر نامزد کریں۔ اس سلسلے میں جاری کردہ ایک حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ’’ڈپٹی کمشنرز تجاوزات کے خاتمے کے لیے ریونیو افسران کی ٹیمیں تشکیل دیں اور ذاتی طور پر اس مہم کی نگرانی کریں اور دونوں ڈویژنل کمشنرز بھی اس مہم کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔‘‘

مزید پڑھیں: Anti Encroachment Drive in Mendhar مینڈھر میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.