ETV Bharat / state

Book Release function : جموں یونیورسٹی میں'تعمیرِ بقا' کتاب کی رسم رونمائی - نند لال نیرنگ سرحدی

شعبہ اُردو جموں یونیورسٹی کے زیر اہتمام پروفیسر گیان چند جین سیمینار ہال میں اُردو کے نامور شاعر نند لال نیرنگ سرحدی کے مجموعہ کلام 'تعمیرِ بقا' (تحقیق ،تجزیہ،تدوین ) مرتب ڈاکٹر سید تقی عابدی (کنیڈا)کی کتاب کا رسم اجراء عمل میں آیا۔ جس کی صدارت نامور اُردواور پنجابی افسانہ نگار خالدحسین نے کی۔ اس موقع پرنریش نیرنگ، معروف اسکالر نے بطور مہمان شرکت کی۔ Book Release function at Jammu University

Book Release function
جموں یونیورسٹی میں'تعمیرِ بقا' کتاب کی رسم رونمائی
author img

By

Published : Jun 1, 2022, 5:50 PM IST

جموں: پروفیسر محمد ریاض احمد صدرشعبہ اُردو جموں یونیورسٹی اور پروفیسر شہاب عنایت ملک پرنسپل انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس جموں یونیورسٹی بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں خالد حسین نے نند لال نیرنگ سرحدی کے شعری مجموعہ کومنظر عام پر لانے کے لیے مرتب ڈاکٹر سیدتقی عابدی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ نند لال نیرنگ سرحدی کی شاعری زندگی کے حقائق کی عکاس ہے ۔ انہوں نے انسانیت ،مساوات ،بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے موضوعات کواپنی شاعری میں بہت دلچسپ انداز میں پیش کیا ہے۔ خالد حسین نے کہا کہ نیرنگ سرحدی کی شاعری دِلوں کوملانے کاکام کرتی ہے اور انسانی اقدار کی پیروی کرنے پرزور دیتی ہے۔ انہوں نے شاندار تقریب کے انعقاد کے لیے صدرشعبہ اُردو جموں یونیورسٹی کاشکریہ اداکیا۔Book Release function

نریش نیرنگ نے اپنے خطاب میں نند لال سرحدی کے شعری مجموعے کی خوبیوں پر روشنی ڈالی اور اس مجموعے کو منظر عام پر لانے کے لیے ڈاکٹر تقی عابدی کے رول کو سراہا .انہوں نے زبانوں کی ترقی میں اردو اور ہندی شاعری کی اہمیت اور کردار پربھی خیالات کااظہار کیا۔ انہوں نے کتاب کی رونمائی تقریب کے لیے شعبہ اُردو کے تعاون کوبھی سراہا۔ڈاکٹر تقی عابدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شعبہ اردو، جموں یونیورسٹی کا شمار بھارتی جامعات کے متحرک شعبوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گمنام شعراء وادباء کو منظر عام پر لانے اوران پر تحقیق کے لیے اُردو والوں کوکام کرنے کی کافی زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے شعبہ اُردوکے صدر پروفیسر محمدریاض سے نندلال سرحدی کے شعری مجموعے پر تحقیق کروانے کی بھی اپیل کی۔

پروفیسر شہاب عنایت ملک پرنسپل انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس جموں یونیورسٹیJammu University نے اپنے خطاب میں نند لال نیرنگ سرحدی کے شعری مجموعے کو منظر عام پر لانے کے لیے ڈاکٹرسیدتقی عابدی اور نریش نیرنگ کو مبارکباد دی۔ استقبالیہ خطبے میں پروفیسر محمد ریاض احمد، صدرشعبہ اُردو جموں یونیورسٹی نے ڈاکٹر تقی عابدی کو نندلال نیرنگ کاشعری مجموعے پرعرق ریزی کےلئے کام کرکے اسے عوام الناس میں متعارف کروانے کے لیے کاوشوں کوقابل تحسین قرار دیا۔ اُنہوں نے اردو زبان و ادب کی ترقی میں شعراء و ادباء کے کردار کوبھی سراہا۔ انہوں نے تقریب کے مہمانوں اورشرکاء کا بھی والہانہ استقبال کیا۔

جموں یونیورسٹی میں'تعمیرِ بقا' کتاب کی رسم رونمائی

یہ بھی پڑھیں: Charminar Mosque: چارمینار مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

اس تقریب میں طلباء کے علاوہ اسکالرز، فیکلٹی اراکین ،اورسول سوسائٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ معزز شہریوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرنامور غزل گائیکہ سیما انیل سہگل، ڈاکٹر فرحت شمیم، راج کمار بہروپیہ، ڈاکٹر عبدالقیوم، ڈاکٹر رضا محمود، ڈاکٹر محمد اعجاز، پیارے ہتاش، خورشید کاظمی، امین بانہالی، فوزیہ مغل،ڈاکٹرعرفان عارف، ڈاکٹر نصیب علی ،ڈاکٹرجاویدشاہ آبادی ودیگران بھی موجودتھے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبدالرشید منہاس نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک ڈاکٹر چمن لال نے پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.