ETV Bharat / state

جموں میں سی اے ٹی بینچ کا قیام

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 2:25 PM IST

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں میں سی اے ٹی بینچ کا افتتاح کیا۔

جموں میں سی اے ٹی بینچ کا قیام
جموں میں سی اے ٹی بینچ کا قیام

وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیر کے روز ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مرکزی خطوں جموں وکشمیر اور لداخ کے لئے سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل کے 18 ویں بنچ کا افتتاح کیا۔

میٹنگ میں لیفٹننٹ گورنر جی سی مرمو، جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتامتل کے علاوہ اہم دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی خدمت کے معاملات سے خصوصی طور پر نمٹنے کے لئے جموں کے سی اے ٹی بنچ کا قیام مختلف عدالتوں کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا

جموں میں سی آے ٹی بینچ کا افتتاح
جموں میں سی آے ٹی بینچ کا افتتاح

۔

انہوں نے کہا کہ 'مودی حکومت 'جسٹس فار آل' اور ٹرانسپرنسی (شفافیت) کی وعدہ بند ہے اور گزشتہ پچھلے چھ برسوں میں کی گئی عوام دوست اصلاحات نے جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام سمیت پورے ملک کو فائدہ پہنچا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کے مفاد کے لیے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد 800 سے زیادہ مرکزی قوانین، جو جموں و کشمیر میں نافذ نہیں تھے، کو فافذ کیا گیا۔ اور اب یہاں کے لوگ بھی ان حقوق سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ تقریبا 30،000 مقدمات کو وقت مقررہ اور فیصلہ کن انداز میں حل کیا جائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈی او پی ٹی- سی اے ٹی، سی آئی سی اور سی وی سی کی تینوں اہم ایجنسیاں اب جموں و کشمیر اور لداخ میں کام کر رہی ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے اس دوران کہا کہ ٹریبیونل سے جموں و کشمیر اور لداخ کے ملازمین کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ملازمین سے متعلق تقریبا 34،000 مقدمات کو فوری طور پر نمٹانے کے لئے جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے ٹریبونل میں منتقل کیا جارہا ہے۔ جو ملازمین کے لیے راحت کا باعث بنے گا۔‎

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.