مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج جموں کا دورہ کر کے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ وہ راجوری ضلع کے ڈانگری میں عسکریت پسندوں کے حملے کے جائے وقوعہ کا دورہ کریں گے اور متاثرین کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس دوران امت شاہ جموں و کشمیر انتظامیہ اور سیکورٹی حکام کے ساتھ اور راج بھون میں کئی وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔ امت شاہ کے دورے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:Home Minister Visit Schedule امت شاہ کے راجوری دورہ کا شیڈول، سخت سکیورٹی انتظامات
واضح رہے کہ یکم جنوری کو جموں کشمیر کے راجوری کے ڈانگری علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں7 عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔ اسی سلسلے وزیر داخلہ امت شاہ آج راجوری پہنچ رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینیئر لیڈر نے ای ٹی وی بھارت کو اس کی اطلاع دی تھی۔ جموں و کشمیر بی جے پی صدر رویندر رینا نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد اشرف گنائی کو بتایا تھا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 13 جنوری کو راجوری ضلع کا دورہ کریں گے اور زمینی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ وزیر داخلہ کا یہ دورہ راجوری ضلع کے ڈانگری گاؤں میں پیش آئے مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 بچوں سمیت 7 عام شہریوں کی ہلاکت کے 13 دن بعد ہو رہا ہے۔