ETV Bharat / state

Rajnath Singh Jammu Visit مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پیر کو جموں کا دورہ کریں گے - راج ناتھ سنگھ پیر کو جموں کا دورہ کریں گے

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 26 جون کو جنرل زوراور سنگھ آڈیٹوریم (جموں یونیورسٹی) میں دفاعی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ کے فوراً بعد وزیر دفاع کا دورہ اہم مانا جا رہا ہے۔

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پیر کو جموں کا دورہ کریں گے

author img

By

Published : Jun 25, 2023, 6:07 PM IST

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پیر کو جموں کا دورہ کریں گے

جموں: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پیر کو جموں پہنچیں گے۔ وزیر دفاع یونیورسٹی میں دفاعی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ریاستی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 26 جون کو جنرل زوراور سنگھ آڈیٹوریم (جموں یونیورسٹی) میں دفاعی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع تریکوٹہ نگر میں ریاستی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی قائدین سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران اندرونی اور بیرونی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کچھ سرحدی پوسٹوں پر وزیر دفاع کا دورہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔

بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول میں مرکزی وزیر دفاع جنرل زوراور سنگھ پیر کو صبح 11 بجے آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جب کہ پروگرام میں سرکت کرنے والون کو صبح 10.30 بجے حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔ کانفرنس میں ریٹائرڈ سیکورٹی افسران اور دیگر کراس سیکشنز کے ساتھ سینئر لوگ بھی شرکت کریں گے۔ جس میں سیکورٹی سے متعلق امور پر بات کی جائے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ کے فوراً بعد وزیر دفاع کا دورہ اہم مانا جا رہا ہے۔ وزیر دفاع پارٹی ہیڈکوارٹر میں ریاستی صدر رویندر رینا سمیت دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر دفاع کے دورہ کے پیش نظر سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ فوج سمیت دیگر سیکورٹی ادارے اس میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Security Beefed up in Srinagar: وزیر داخلہ کی آمد پر سرینگر میں سخت سکیورٹی حصار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.