ETV Bharat / state

Two Killed in Jammu Road Accident: سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک، دو زخمی - آر ایس پورہ موٹر سائیکل حادثہ

صوبہ جموں میں ایک دلدوز سڑک حادثہ میں دو طالب علم ہلاک جب کہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ Road Accident in Jammu

سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک، دو زخمی
سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک، دو زخمی
author img

By

Published : Nov 28, 2022, 1:16 PM IST

جموں: صوبہ جموں کے آر ایس پورہ میں دو موٹر سائیکلز کی آپس میں ٹکر کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی باشندوں نے خون میں لت پت سبھی زخمیوں کو فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا جہاں معالجین نے دو افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ فوت ہوئے افراد میں جتن منہاس ولد جنگ بہادر منہاس اور مہاردھ ساکن چیک اغوان کے طور پر ہوئی ہے۔ R S Pura Jammu Road Accident

حادثہ میں فوت ہوئے دونوں نوجوان طالب عمل تھے۔ حادثہ میں چرن پریت سنگھ ولد دبیر سنگھ بھی شدید زخمی ہو گئے۔ ادھر، پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد دونوں نوجوانوں کی جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا۔ دریں اثناء، ضلع ادھمپور میں چنانی علاقے میں دلدوز سڑک حادثہ میں ضلع رام بن کے چار رہائشی ہلاک ہو گئے۔ فوت ہونے والوں میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.