ETV Bharat / state

Jammu Accident جموں سڑک حادثہ میں ڈرائیور سمیت راہگیر ہلاک - جموں سڑک حادثہ میں ڈرائیور سمیت راہگیر ہلاک

جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر کالو چیک کے نزدیک پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک ٹرک ڈرائیور اور ایک راہگریر ہلاک ہوگیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 24, 2023, 5:46 PM IST

جموں: جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر کالو چیک کے نزدیک پیش آئے ٹریفک کے ایک حادثے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پر کالو چیک کے نزدیک اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ٹرک نے راہگیر کو زور دار ٹکر ماری جس کے بعد ڈرائیور ٹرک پر کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی لڑھک گئی جس وجہ سے راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔متوفین کی شناخت ڈرائیور کلدیپ سنگھ ساکن ادھم پور اور راہگیر کی پہچان اجے چوہان ساکن جبل پورہ مدھیہ پردیش کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: Mysterious Blast In Jammu کچی چھاونی میں شیو سینا لیڈر کے گھر کے باہر پُراسرار دھماکہ

واضح رہے کہ شاہراہ پر آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جن میں کئی شہریوں کی جانیں تلف ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد افراد عمر بھر کے لئے معذور ہو جاتے ہیں۔ محکمہ ٹریفک کے مطابق زیادہ تر حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب رونما ہوتے ہیں، جبکہ بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ سڑکوں کی خستہ حالی کے سبب بھی حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ادھر، ٹریفک محکمہ کا ماننا ہے کہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے اور ٹریفک قوانین حادثات کو کم کرنے کے لیے ہی وضع کیے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.