ETV Bharat / state

Two Day Urdu Seminar Concludes in Jammu جموں میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اردو سیمنار کا اختتام

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 5:33 PM IST

جموں میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی سیمنار میں بنگلہ دیش سمیت ملک کے نامورمقالہ نگاروں نے مقالات پیش کیے اور اردو ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے سیمنارز کی اہمیت پر زور دیا۔ Two day International Urdu Seminar Concludes in Jammu

مشاعرے پر دو روزہ بین الاقوامی اردو سیمنار کا اختتام

جموں: شعبہ اُردو جموں یونیورسٹی کے زیراہتمام ’’جموں کشمیر اور بنگلہ دیش میں تخلیقی اردو ادب‘‘ کے موضوع پرمنعقدہ دو روزہ بین الاقوامی سیمینار پروقار مشاعرے اور دو اکیڈمک سیشنز کے ساتھ اختتام ہو گیا۔ سیمینار کے دوسرے روز ادباء، شعراء، دانشوروں، یونیورسٹی وکالج اساتذہ، طلباء، اسکالرس اورسول سوسائٹی ممبران کی کہکشاں کی موجودگی میں دواکیڈمک اجلاس منعقد ہوئے جن میں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ Jammu University Hosts Two day Urdu Seminar

سیمنار میں مقررین نے جموں کشمیر اور بنگلہ دیش میں تخلیقی ادب کی صورتحال اوراہم اصناف ادب پرتبادلہ خیال کیا۔ مقررین نے اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے مستقبل میں بھی اس طرح کے سیمینار منعقد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈھاکہ یونیورسٹی بنگلہ دیش کے پروفیسر غلام ربانی، کلکتہ سے پروفیسر نعیم انیس اور ملک کی دیگر جامعات سے تعلق رکھنے والے مندوبین اور ادباء نے اظہار خیال کرتے ہوئے شعبہ اردو جموں یونیورسٹی کو اس نوعیت کے اہم موضوع پرسیمینار کے انعقادکیلئے مبارکباد پیش کی۔Jammu University Hosts International Urdu Seminar

اس موقع پرتکنیکی اجلاسوں کی صدارت کے فرائض پروفیسر غلام ربانی (بنگلہ دیش)، پروفیسر مشتاق عالم قادری (دہلی یونیورسٹی) ڈاکٹر ٹی آر رینا (جے اینڈ کے)، ڈاکٹر پریمی رومانی (پونے)، ولی محمد اسیر کشتواری (جموں و کشمیر)، ڈاکٹر نعیم انیس (کلکتہ)، ڈاکٹر محمد نصیر الدین (بنگلہ دیش)، ڈاکٹر سمیع الاسلام (بنگلہ دیش)، پروفیسر اسد اللہ وانی (جموں و کشمیر) نے انجام دیئے۔

سیمنار کے دوران جن مقالہ نگار حضرات نے مختلف موضوعات پرمقالات پیش کئے اُن میںڈاکٹر آصف ملک علیمی (جموں و کشمیر)، ڈاکٹر الطاف انجم (جموں و کشمیر)، پروفیسر اسد اللہ وانی (جموں وکشمیر)، ڈاکٹر سمیع الاسلام (بنگلہ دیش)، محمد نصیر الدین، محسنہ اختر (بنگلہ دیش)، جہانگیر حسن (اے ایم یو علی گڑھ)، ڈاکٹر پرشوتم پال سنگھ (جے اینڈ کے)، ڈاکٹر پرشوتم کمار (سنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد)، ڈاکٹر شہید الاسلام (بنگلہ دیش)، ڈاکٹر شفیع ایوب (جے این یو دہلی)، ڈاکٹر احمد امتیاز (دہلی یونیورسٹی)، ڈاکٹر لیاقت علی (اگنو دہلی) اور پروفیسر غلام ربانی (بنگلہ دیش) کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: Urdu Hindi Poetry Festival Held in Delhi: دہلی میں ''جشن ادب اردو ہندی شاعری بین الاقوامی فیسٹیول'' کا انعقاد

دونوں اجلاس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی نے انجام دیئے۔ سیمنار ’’اردو مشاعرہ ‘‘ پر اختتام ہو جس میں اردو کے نامور شعراء نے اپنی شعری تخلیقات پیش کرکے سامعین سے داد تحسین حاصل کی۔ جن شعراء نے اپناکلام پیش کیا ان میں عمران (دہلی) جعفر تابش (کشتواڑ)، الطاف ایوب، اشتیاق احمد عاجز (جموں یونیورسٹی)، وکیل احمد حیات، پیارے حتاش، احمد امتیاز، پریمی رومانی، فوزیہ مغل، سودھا جین انجم، آصف ملک، رکنان احمد راقم،آصف عطاء اللہ وغیرہ شامل ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.