ETV Bharat / state

Tug of War Commerce College Jammu کامرس کالج جموں میں ٹگ آف وار مقابلوں کا انعقاد - گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس، جموں

گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس، جموں میں منعقد کیے گئے ٹَگ آف وار مقابلوں میں کالج طلبہ کی چار ٹیموں نے شرکت کی۔

کامرس کالج جموں میں ’ٹگ آف وار‘ مقابلوں کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 12:19 PM IST

جموں: گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس، جموں کے محکمہ فزیکل ایجوکشن نے انٹر کالج ٹَگ آف وار مقابلے کا انعقاد کیا۔ کھیل مقابلے میں مجموعی طور پر چار ٹیموں نے حصہ لیا جن میں مردوں کے زمرے میں سمسٹر دوم اور سمسٹر ششم کے طلباء پر مشتمل دو ٹیمیں اور خواتین سیکشن میں سمسٹر دوم ، چہارم اور ششم کی طالبات پر مشتمل دو ٹیموں نے حصہ لیا۔ دونوں کیٹیگریز میں سیمسٹر ششم نے کامیابی حاصل کی۔ Tug war sports Activities in Jammu

کامرس کالج جموں میں ’ٹگ آف وار‘ مقابلوں کا انعقاد

کھیل مقابلوں کا افتتاح پروفیسر باربرا کولم ایچ او ڈی کامرس۔ پروفیسر ارچنا کول، ایچ او ڈی انگلش اور پروفیسر سندھیا بھاردواج نے فزیکل ڈائریکٹر ملک اعزاز اقبال، پروفیسر سویتا جموال اور پروفیسر عرفان علی کی موجودگی میں کیا۔ پروفیسر باربرا کول سمیت دیگر معزز مہمانان گرامی نے فاتح ٹیموں کو مبارکباد دی اور حصہ لینے والے طلباء و طالبات کا حوصلہ افزائی کی۔Tug of War Commerce College Jammu

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ طلبہ کی جسمانی و ذہنی تندرستی کے لیے کھیل مقابلوں کا انعقاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل مقابلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ منتظمین کے مطابق مستقبل میں بھی اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں نائٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے: سپورٹس کونسل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.