ETV Bharat / state

جموں: پانچ سو بستروں والے کووڈ ہسپتال کا ٹرائل رن شروع

فائنانشیل کمشنر ہیلتھ اٹل ڈلو نے کہا کہ 'اس کووڈ ہسپتال میں ٹرائل رن مکمل ہونے کے بعد مریضوں کو داخل کیا جائے گا۔ ہم یکم جون سے اس میں مریضوں کو داخل کر سکیں گے'۔

atal Dullu
اٹل ڈلو
author img

By

Published : May 29, 2021, 10:42 PM IST

جموں کے بھگوتی نگر میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی طرف سے تعمیر کیے گئے پانچ سو بستروں والے کووڈ ہسپتال کا ٹرائل رن شروع ہو گیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا فائنانشیل کمشنر ہیلتھ اٹل ڈلوں نے اج مذکورہ ہسپتال کا افتتاح کیا ہے۔

اٹل ڈلو

اس موقع پر فائنانشیل کمشنر ہیلتھ اٹل ڈلوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بھگوتی نگر میں تعمیر کیے جانے والے اس ہسپتال میں 125 آئی سی یو بیڈ موجود ہیں۔ اور یہ ہسپتال مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہے۔ اس میں چوبیس گھنٹے آکسیجن سہولیت دستیاب رہے گی۔ اس ہسپتال کی بدولت کورونا وبا سے نمٹنے میں کافی مدد ملے گی'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس کووڈ ہسپتال میں ٹرائل رن مکمل ہونے کے بعد مریضوں کو داخل کیا جائے گا۔ ہم یکم جون سے اس میں مریضوں کو داخل کر سکیں گے'۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین: فائنانشل کمشنر ہیلتھ جموں و کشمیر اٹل ڈلو سے خاص بات چیت

موصوف نے کہا کہ 'ہسپتال میں 125 آئی سی یو بسترے ہیں جن کے ساتھ وینٹی لیٹر بھی لگے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرینگر میں بھی پانچ سو بستروں والے کووڈ ہسپتال کی تعمیر کا کام چل رہا ہے اور اس کو ایک ہفتے میں تیار کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی آر ڈی او کے ڈپٹی چیف انجینئییر نے بتایا کہ پانچ سو بستروں پر مشتمل یہ کووڈ ہسپتال لوگوں کے لیے کافی مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں بھی پانچ سو بستروں والے کووڈ ہسپتال کو تیار کرنے کے لیے دن رات کام چل رہا ہے اور اس کو بھی ایک ہفتے میں شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.