جموں: شمالی کشمیر کے مازہامہ پٹن علاقے میں منگل کے روز ٹرین کی ٹکر سے دماغی طور پر کمزور نوجوان شدید طورپر زخمی ہو گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کی سہ پہر کو مازہامہ پٹن میں ٹرین نے 32 سالہ نوجوان کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہو گیا۔ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو ہسپتال پہنچایا جہاں پر اُس کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔ Train hits Mentally Unsound Youth in Patan
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں نوجوان نے دونوں پاؤں کھو دئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے زخمی نوجوان کی شناخت نذیر احمد ڈار ساکن آرم پورہ کے بطور کی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
یو این آئی