ETV Bharat / state

پینتالیس برس سے زیادہ عمر والے افراد کے لیے خصوصی ویکسینیشن مہم شروع

author img

By

Published : May 16, 2021, 6:47 AM IST

جموں کے ڈپٹی کمشنر انشل گرگ نے بتایا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق 45 برس سے زیادہ عمر والے تقریباً 98 فیصد افراد کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے اور بقیہ دو فیصد افراد کو ٹیکہ لگانے کے لیے جموں انتظامیہ نے آج خصوصی ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا ہے۔

Jammu Deputy Commissioner Anshul Garg
جموں کے ڈپٹی کمشنر انشل گرگ

45سال سے زیادہ کی عمر والے افراد جنہوں نے ابھی تک کورونا وائرس کا ٹیکہ نہیں لگایا ہے ان کے لیے جموں انتظامیہ نے 16 مئی کو ویکسینیشن کی خصوصی مہم کا آغاز کر رہی ہے۔

جموں کے ڈپٹی کمشنر انشل گرگ

یہ ویکسینیشن ضلع کے تمام نامزد مقامات پر ہی کی جائے گی، جموں کے ڈپٹی کمشنر انشل گرگ نے بتایا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق 45 برس سے زیادہ عمر والے افراد کے لیے ویکسینیشن گزشتہ ماہ یکم اپریل کو شروع کی گئی تھی اور اب تک اس زمرے کے تقریباً 98 فیصد افراد کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 16 مئی 2021 کو ضلع جموں کے تمام ویکسینیشن مراکز پر مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے پنچائتی راج اداروں اور شہری بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں، سول سوسائٹی کے ممبران اور صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو ٹیکہ کاری کے متعلق بیدار کریں اور انہیں ٹیکہ لگوانے کے لیے منتخب مراکز تک پہنچانے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون دیں تاکہ 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کووڈ۔19 کا پہلا ٹیکہ لگانے کے ہدف کو مکمل کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.