ETV Bharat / state

بے بنیاد خبروں پر قابو پانے کیلئے ویب سائٹ شروع

ڈی آئی پی آر جے کے نے لوگوں میں سچ پہنچانے کےلیے یہ ویب سائٹ شروع کی ہے۔

author img

By

Published : Apr 5, 2020, 1:49 PM IST

diprdipr
dipr

جموں و کشمیر کے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے بے بنیاد خبریں اور غلط اطلاعات پھیلانے پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں کووڈ انیس کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر آج ایک ویب سائٹ کی شروعات کی ہے۔

محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کی ڈائریکٹر سید سحرش اصغر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس بات کی جانکاری دی۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا 'اس پہل کا بنیادی مقصد بے بنیاد خبروں پر قابو پانا ہے۔ ڈی آئی پی آر جے کے نے لوگوں تک سچ پہنچانے کےلیے یہ ویب سائٹ شروع کی ہے'۔

یہ ویب سائٹ ہے :-

diprjkfactcheck.in

انہوں نے مزید کہا 'ہماری کوشش ہے کہ بے بنیاد خبروں پر قابو پایا جائے اور لوگوں تک صحیح جانکاری پہنچا کر انہیں با خبر کیا جائے۔

اس کے علاوہ محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے 'بے بنیاد خبریں اور غلط جانکاری پھیلانے اور ڈر پیدا کرنے کی پاداش میں کوئی بھی شخص جیل جا سکتا ہے اس کے علاوہ دانستہ یا غیر دانستہ طور پر بے بنیاد خبریں آگے شیئر کرنا بھی ایک جرم ہے'۔

محکمہ نے کہا 'عام شہری واٹس ایپ یا کسی بھی دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے سے پھیلائی گئی بے بنیاد خبریں، غلط جانکاری، ڈر یا نفرت پھیلانے پر بھی اس ویب سائٹ پر ریپورٹ کر سکتے ہیں'۔

واضح رہے کہ بے بنیاد خبریں اور غلط جانکاری پھیلانا اور ڈر پیدا کرنا این ڈی ایم اے کے سیکشن 54 ،آئی پی سی کے 2005 اور 505 کے علاوہ آئی ٹی ایکٹ کے تحت ایک جرم بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.