ETV Bharat / state

جموں: شاپنگ مال میں بھیانک آتشزدگی

خطہ جموں کے بخشی نگر علاقے میں جمعہ کو ایک شاپنگ مال میں بھیانک آگ لگ گئی جس کو بجھانے میں فائر فائٹرز، پولیس اور مقامی لوگوں کو کم از کم پانچ گھنٹے لگ گئے۔

جموں کے ایک شاپنگ مال میں بھیانک آگ
جموں کے ایک شاپنگ مال میں بھیانک آگ
author img

By

Published : Jul 10, 2020, 4:09 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بخشی نگر میں واقع وشال میگا مارٹ نامی شاپنگ مال سے جمعہ کی صبح آگ کے شعلے نمودار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس تھانہ بخشی نگر جو جائے واقعہ سے محض دو سو سے تین سو میٹر کی دوری پر واقع ہے، سے پولیس کی ایک پارٹی وہاں پہنچی۔

محکمہ فائرنگ اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز کو جائے واقعہ پر روانہ کرنا شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آگ کے شعلوں نے عمارت کی سبھی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور آگ پر قابو پانے کے لئے کم از کم 30 فائر ٹینڈرز استعمال کئے گئے۔

صحافی فہد شاہ کو پولیس نے دوبارہ طلب کیا

بخشی نگر میں واقع اس شاپنگ مال میں گروسری اشیاء، کپڑے، کھلونے، برتن، جوتے، پلاسٹک مصنوعات اور دیگر گھریلو استعمال کی چیزیں فروخت ہوتی ہیں۔

پولیس تھانہ بخشی نگر کے اسٹیشن ہائوس آفیسر منجیت سنگھ نے بتایا کہ آگ بظاہر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے تاہم اصل وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور نقصان کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں جہاں شاپنگ مال کی عمارت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ وہیں اس کے اندر موجود تقریباً تمام سامان جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاپنگ مال کے نزدیک کھڑی ایک گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.