کووڈ 19 سے تحفظ کے لئے آج جموں کے مختلف علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران جموں انتظامیہ نے جموں کے سوجان، بٹھنڈی اور جانی پور کے علاقوں کو سیل کیا ہے۔
کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے پورے جموں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے لیکن ان تین علاقوں سے کورونا وائرس کا مریض آنے کے بعد پولیس اور انتظامیہ کی مشکل میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس لئے ان تین علاقوں کو پولیس نے پوری طرح سیل کر دیا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں کے ایس ایس پی شری دھر پاٹل نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جو کورونا وائرس متاثرہ ہے اس سے کسی دوسرے کو یہ منتقل نہ ہو اس لئے تمام لوگوں سے ہم مسلسل اپیل کر رہے ہیں کہ آپ اپنے گھروں میں رہیں اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں۔