ETV Bharat / state

درماندہ مسافروں کی جموں و کشمیر واپسی

جموں و کشمیر کے درماندہ مسافروں کو لے کر پہلی ریل گاڑی اودھمپور پہنچ گئی۔

درماندہ مسافروں کی جموں و کشمیر واپسی
درماندہ مسافروں کی جموں و کشمیر واپسی
author img

By

Published : May 13, 2020, 4:24 PM IST

جموں وکشمیر حکومت کی متواتر کوششوں کے سبب یونین ٹریٹری کے 1250 شہریوں جو کہ کووِڈ۔ 19لاک ڈاؤن کے سبب اُتراکھنڈ کے دُور دراز علاقوں میں درماندہ تھے، کو گزشتہ چار دنوں کے دوران وہاں سے نکالا گیا اور فی الوقت 37,147 یوٹی شہری براستہ لکھن پور جموں وکشمیر میں داخل ہوئے ہیں۔

درماندہ مسافروں کی جموں و کشمیر واپسی
درماندہ مسافروں کی جموں و کشمیر واپسی

اسی طرح بنگلو ر سے درماندہ افراد کو لے کر پہلی ٹرین اودھمپور پہنچ چکی ہے اور 1100مسافروں کو لے کر گوا سے ایک اور ریل گاڑی پہنچ رہی ہے۔

جموں وکشمیر حکومت کے نوڈل آفیسر برائے مائیگرنٹ مزدوروں کے اعداد و شمار کے مطابق اُترا کھنڈ ریاست میں قریبی 2000 طلباء، کامگار اور دیگر اَفراد درماندہ ہیں جن میں گزشتہ چار دنوں کے دوران 50 فیصد کو وہاں سے نکالا گیا ہے اور اس سلسلے میں اُترا کھنڈ کے دُور دراز علاقوں سے جن میں دھنولتی ، نینی تال، پٹوراگڑھ، چمولی، اترکاشی، پوڑی، چمپاوت، رودریاپراگ بھاگیشور، تہری گروال، پرتاپ گڑھ، بردکوٹ، دھڑچھولہ، المورا اور منشی یاری وغیرہ علاقوں سے درماندہ افراد نکالے گئے۔

درماندہ افراد کے خروج میں جموں وکشمیر اور اُتراکھنڈ اِنتظامیہ کے قریبی تعاون سے ممکن ہوسکا۔

تفصیلات دیتے ہوئے یوٹی کنٹرول آفیسرنے کہا کہ قریباً 251 مزدور المورا میں درماندہ تھے اور ریاست سے 258مزدوروں کو نکالنے کا کام عمل میں لایا گیا اور المورا کنٹرول روم سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ فی الوقت کسی بھی جموں وکشمیر یوٹی کے مزدور کی درخواست موجود نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 11 مئی 226 افراد کو لے کر 12گاڑیاں اتراکھنڈ سے جموں وکشمیر کی جانب روانہ ہوئی ہیں۔ واپس آنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق پونچھ، ریاسی، ڈوڈہ، اننت ناگ اور بارہمولہ سے ہیں۔

دریں اثنا 12 مئی صبح تک براستہ لکھن پور 37,147 درماندہ شہری یوٹی واپس آرہے ہیں جن میں 10301پنجاب، 18095ہماچل پردیش اور 6515 دیگر ریاستوں اور یوٹیوں جن میں دلّی، گجرات، راجستھان، ہریانہ، چھتیس گڈھ، اتراکھنڈ، مہاراشٹریہ، اترپردیس، اڑیسہ، آسام اور مدھیہ پردیش سے واپس آرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.