ETV Bharat / state

میری آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے: دیپیکا سنگھ رجاوت - سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر

بی جے پی کی خواتین ونگ کی صدر و سابق وزیر پریا سیٹھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیپیکا سنگھ رجاوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جو کچھ اپلوڈ کیا ہے وہ خواتین کی عظمت، اخلاقی اقدار اور مذہب کے بھی خلاف ہے۔

دیپیکا سنگھ رجاوت
دیپیکا سنگھ رجاوت
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 10:52 PM IST

جموں میں گذشتہ شب دائیں بازو کی سخت گیر جماعت کے کارکنان نے معروف خاتون وکیل دیپیکا سنگھ رجاوت کے گھر کے باہر احتجاج کیا تھا اور آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین مورچہ کے کارکنوں نے سابق وزیر پریا سیٹھی کی صدارت میں ان کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا اور ان کے خلاف نعرے بازی کرکے انہیں گرفتار کرنے کی مانگ کی۔

دراصل ممتاز خاتون وکیل دیپیکا سنگھ رجاوت کی جانب سے ٹویٹر پر ایک فوٹو شیئر کیا گیا، جس کے بعد جموں میں سخت گیر تنظیموں کی جانب سے زبردست احتجاج کیا جا رہا ہے۔

میری آواز کو دبانے کی کوشش

بی جے پی کی خواتین ونگ کی صدر و سابق وزیر پریا سیٹھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 'دیپیکا سنگھ رجاوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جو کچھ اپلوڈ کیا ہے وہ خواتین کی عظمت، اخلاقی اقدار اور مذہب کے بھی خلاف ہے'۔

انہوں نے کہا 'دیپیکا کو گرفتار کیا جائے تاکہ سماج میں غلط تاثر پیدا نہ ہوپائے کیوں کہ ہر سماج میں خواتین کی عزت کی جاتی ہے '۔

یہ بھی پڑھیے
لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے انتخابات پر ایک نظر

وہیں دیپیکا سنگھ رجاوت نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے، اور سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویئٹر اور فیس بک پر بی جے پی کی طرف سے ان کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

دیپیکا سنگھ رجاوت کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد خواتین اور بچیوں پر ہورہے مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ہے، وہ خود خاتون ہیں اس لیے ملک میں خواتین کے خلاف ہورہے جرائم پر انہوں نے آواز بلند کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.