ETV Bharat / state

ترلوچن سنگھ وزیر کی آخری رسومات ادا

author img

By

Published : Sep 12, 2021, 12:22 AM IST

نیشنل کانفرنس کے رہنما ترلوچن سنگھ وزیر کی آخری رسومات جموں میں ادا کی گئیں۔

ترلوچن سنگھ وزیر کی آخری رسومات ادا
ترلوچن سنگھ وزیر کی آخری رسومات ادا

جموں سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قانون سازکونسل ترلوچن سنگھ وزیر کی لاش کو ہفتے کےروز جموں لایا گیا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ان کے آخری رسومات میں شریک ہوئے۔ جن میں سیاسی و سماجی رہنما شامل تھے۔

ترلوچن سنگھ وزیر کی آخری رسومات ادا

نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما عمر عبداللہ اور صوبائی صدر جموں داویندر رانا بھی شاستری نگر کریمیسن گراونڈ میں موجود تھے۔

ترلوچن سنگھ وزیر نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما تھے، جن کا نئی دہلی میں قتل ہوا۔ اس سلسلے میں پولیس نے دو روپوش ملزمان کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے۔مفرور ملزمان کی گرفتاری کےلیے2ٹیموں کوجموں اورامرتسرروانہ کردیا گیاہے ۔ملزمان کی شناخت ہرپریت اور ہرمیت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر فائٹ بلاگ کیس: دو ملزمین کی ضمانت منظور

پولیس کے مطابق موتی نگرنئی دہلی میں واقع فلیٹ جہاں قتل ہوا ، جنوری میں کرائے پر لیا گیا تھا اور مالک مکان کو بتایا گیا تھا کہ اسے 10 ستمبر تک خالی کر دیا جائے گا۔دہلی پولیس کوابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ قتل کی منصوبہ بندی جولائی میں کی گئی تھی لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

پولیس کے مطابق قتل کے محرکات کا صرف اس وقت پتہ چلے گا، جب دونوں ملزمان ہرپریت سنگھ اور ہرمیت سنگھ کو گرفتار کیا جائے گاتاہم ترلوچن سنگھ کے اہلخانہ کامطالبہ ہےکہ اس قتل کیس کو سی بی آئی کے حوالے کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.