ETV Bharat / state

Talwara Migrants : تلواڑہ مہاجرین کے لیے کشمیری مہاجرین کے مساوی راحت کا مطالبہ - تلواڑہ مہاجرین کے راحت کا مطالبہ

تلواڑہ مہاجرین Talwara Migrants نے پریس کلب جموں Press Club of Jammu میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس سے جموں و کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کارکنان نے تلواڑہ مہاجرین کے لیے کشمیری مہاجرین کے مساوی راحت کا مطالبہ کیا۔

talwara migrants demand equal rights from govt
تلواڑہ مہاجرین کے لیے کشمیری مہاجرین کے مساوی راحت کا مطالبہ
author img

By

Published : Dec 6, 2021, 6:40 PM IST

پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے پروفیسر بھیم سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر سے تلواڑہ مہاجرین Talwara Migrants کے لیے کشمیری مہاجرین کے مساوی راحت دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا حکم بھی ہے اس کے باوجود جموں و کشمیر حکومت اور مرکزی حکومت کی جانب سے انہیں کوئی راحت نہیں دی گئی ہے۔'

ویڈیو

بھیم سنگھ نے کہاکہ جموں کے مہاجرین کے لیے کشمیری مہاجروں Kashmiri Migrant کی طرز پر کالونی کی تعمیرکرنے کے علاوہ یکم اپریل 2015 سے مارچ 2011 تک مٹی کے تیل کی تقسیم۔ لاوارث خاندانوں کی رجسٹریشن، ڈاکٹروں کے ساتھ ہسپتال کی سہولیات اور تلواڑہ کیمپ میں بے گھر افراد کو مفت ادویات دینے، بے گھر خاندانوں کو ہر ماہ باقاعدہ امداد اور باقاعدہ راشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ بے گھر ہونے والوں کو اگست-ستمبر 2021 کے مہینے کے لیے ریلیف نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔'

انہوں نے تعلیم یافتہ بے گھر نوجوانوں کو پیشہ ورانہ کالجوں میں ملازمت فراہم کرنے، مڈل سکول، تلواڑہ کو ہائی سکول میں اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مہور تحصیل میں 642 خاندانوں کا راشن مارچ 2020 سے اکتوبر 2020 تک ملتوی کرنے پر ناراضگی ظاہر کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے کے این پی پی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا سے درخواست کی کہ وہ ریاسی میں تلواڑہ مہاجرین کو فوری طورپر راشن، ادویات، ضروریات زندگی جیسے ایندھن اور مناسب پناہ گاہ فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے تحت جموں تلواڑہ مہاجرین کے ساتھ کشمیری مہاجرین کے مساوی سلوک کیا جانا چاہیے۔'

پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر حکومت پر الزام لگایا کہ حکومت کئی مقامات پر جموں کے مہاجرین کے ساتھ امتیازی سلوک کررہی ہے۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے اعلان کیا کہ پنتھرس پارٹی مکمل راشن اور تمام سہولیات کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی جو کشمیری مہاجرین کو دی جارہی ہیں'۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.