حالیہ دنوں وادی میں بارشوں کی وجہ سے رام بن، بانہال کے ڈگڈول اور مونکی موڈ کے مقامات پر چٹانیں کھسکنے سے قومی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔
17 اپریل کو قومی شاہراہ پر گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی جانب چلنے کا اجازت دی گئی تھی تاہم جموں سے سرینگر کے لئے ابھی تک ٹریفک کو چلنے کی اجازت موصول نہیں ہوئی۔
درماندہ مسافر سہیل بابا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے چار دن سے جموں میں درماندہ ہے اور اس دوران انہیں متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
درماندہ مسافرین نے الزام عائد کیا کہ شاہراہ بند ہونے کے ساتھ ہی ہوٹل اور گاڑیوں کے کرایہ میں دو گنا اضافہ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے گزارش کی کہ شاہراہ کو جلد بحال کرکے جموں کے درماندہ مسافرین کو وادی کی جانب چلنے کی اجازت دی جائے۔