ETV Bharat / state

سرینگر -جموں قومی شاہراہ بند، ڈرائیوروں پر من مانی کا الزام - سرینگر

جموں - سرینگر قومی شاہراہ پچھلے چند دنوں سے بند ہونے کی وجہ سے جموں میں سینکڑوں کی تعداد میں درماندہ مسافروں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔

سرینگر -جموں قومی شاہراہ بند، ڈرائیوروں پر من مانی کا الزام

author img

By

Published : Mar 16, 2020, 6:40 PM IST

زمینی راستے سے کشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں سے ملانے والے سرینگر - جموں قومی شاہراہ ضلع رام بن میں مٹی کے تودے گر آنے اور زمین کھسکنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ مکمل طور بحال نہیں کی گئی ہے اور صرف درماندہ مسافرین کو ہی چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ تاہم جموں میں درماندہ کشمیری مسافرین کی شکایت ہے کہ ان سے کئی گنا زیادہ کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔

سرینگر -جموں قومی شاہراہ بند، ڈرائیوروں پر من مانی کا الزام

اِدھر کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کی وجہ سے بیرون کشمیر تجارت و تعلیم کی غرض سے گئے طالب علموں اور تاجروں کو واپس کشمیر آنا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ اکثر کالجوں اور یونیورسٹیوں نے درس و تدریس کا سلسلہ وقتی طور منقطع کر دیا ہے۔

زمینی راستے سے کشمیر واپس آ رہے دیگر درماندہ کشمیریوں کی بھی کچھ ایسی ہی حالت ہے۔

درماندہ کشمیری مسافرین کی شکایت ہے کہ جس سفر کے لیے انہیں دو یا تین سو روپے وصول کیے جاتے تھے اس کے لیے اب ڈرائیور حضرات 1500روپے وصول رہے ہیں۔

وسطی کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ اپنے بچے کا علاج کرانے کے لیے وادی سے باہر گئی تھی، تاہم واپس لوٹنے پر اب جموں سے سرینگر تک کئی گنا زیادہ کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔

اس ضمن میں درماندہ مسافرین نے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.