ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی چیئرپرسن منتخب کرنے کے لئے راہ ہموار

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 3:48 PM IST

17 اکتوبر کو مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر پنچایت راج ایکٹ میں ترمیم کر کے ضلع ترقیاتی کونسل قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کونسلز میں انتخابات کے ذریعے ممبران منتخب ہوں گے۔

ڈی ڈی سی چیئرپرسن منتخب کرنے کے لئے راہ ہموار
ڈی ڈی سی چیئرپرسن منتخب کرنے کے لئے راہ ہموار

سٹیٹ الیکشن کمیشن نے ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن سیٹوں میں مخصوص سیٹز رکھنے کے معاملے میں تمام اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں کونسل کے چئیرپریسنز بنانے کے لئے راہ ہموار کی ہے۔
ان چئرپرسنز کے انتخابات اب 20 دنوں میں ہونے ہیں۔
سٹیٹ الیکشن کمشنر کے حکمنامے کے مطابق مختلف اعتراضات داخل کیے گئے تھے جن کی چھان بین کے بعد ان اعتراضات میں کوئی مستند یا ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی ہے جس سے مخصوص سیٹز رکھنے کے عمل میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، الیکشن بشرط یہ کہ عدالت عالیہ میں اس ضمن میں کوئی عرضی داخل نہ کی گئی ہو-
کمشنر نے 25 جنوری کو مخصوص سیٹز کے متعلق ڈرافٹ نوٹیفکیشن جاری کی تھی جس میں بارہمولہ، گاندربل، شوپیان، رامبن اور کشتواڑ کی سیٹز خواتین کے لیے مخصوص رکھی گئی ہیں جبکہ پونچھ شیڈول طبقہ خواتین، اننت ناگ اور راجوری شیڈول طبقے کے لیے مختص کی گئی ہے۔ ضلع جموں اور ادھمپور شیڈول ذات کے لیے مخصوص رکھی گئی ہے۔
آج کے حکمنامے کے بعد چیئرپرسن انتخابات 20 دنوں میں کیے جائیں گے۔
غور طلب ہے کہ 17 اکتوبر کو مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر پنچایت راج ایکٹ میں ترمیم کر کے ضلع ترقیاتی کونسل قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کونسلز میں انتخابات کے ذریعے ممبران منتخب ہوں گے۔
اس سے قبل جموں و کشمیر میں ضلع سطح پر پلاننگ کمیٹیز تشکیل ہوتی تھیں جن کی صدارت منتخب وزیر کرتے تھے اور ارکان اسمبلی کے علاوہ پنچایتی اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے ارکان 'ممبرز' ہوتے تھے-
نئے پنچایتی ایکٹ کے تحت اب ہر ضلع میں 14 انتخابی حلقے بنائے گئے ہیں جن کے لئے نومبر اور دسمبر 2020 میں انتخابات منعقد کیے گئے-
ان انتخابات میں بی جے پی نے 75 جبکہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن نے 110 سیٹز پر کامیابی حاصل کی اور اب چیئرپرسن بنانے کی دوڑ شروع ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.