ETV Bharat / state

Kashmiri Pandit Registration: مہاجر پنڈتوں کے لیے خصوصی رجسٹریشن مہم - جموں میں رہائش پذیر مہاجر کشمیری پنڈتوں

کشمیری مہاجر پنڈتوں کے لیے شروع کی گئی ووٹر رجسٹریشن مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پنڈتوں نے کہ اکہ اس سے انہیں کافی فائدہ حاصل ہوگا۔

ا
ا
author img

By

Published : Apr 25, 2023, 2:32 PM IST

مہاجر پنڈتوں کے لیے خصوصی رجسٹریشن مہم

جموں: کشمیری مہاجر پنڈت اب جموں کشمیر سمیت ملک کی (ووٹر) سیاست کا ایک اہم حصہ بننے جا رہے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں خاص کر جموں میں رہائش پذیر مہاجر کشمیری پنڈتوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کی مہم شروع کر دی گئی ہیں تاکہ پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے افراد، خواہ وہ کسی بھی علاقے میں مقیم ہوں، انتخابات میں اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کر سکیں۔

ریلیف کمشنر آفس، جموں و کشمیر کی جانب سے کشمیری پنڈتوں خاص کر نوجوان پنڈتوں - جن کے نام ووٹر لسٹ میں اب تک شامل نہیں کیے گئے ہیں یا کسی وجہ سے ڈیلیٹ ہوئے ہیں - کی از سر نو رجسٹریشن کو یقینی بنائے جانے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جموں ضلع میں پنڈتوں کے لیے شروع کیے گئے رجسٹریشن کیمپ میں سینکڑوں کشمیری پنڈتوں نے شرکت کرکے اپنا نام ووٹ لسٹ میں اندراج کرایا۔

کشمیری پنڈتوں نے اس مہم کا خیر مقدم کیا ہے، انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’جب سے پنڈتوں نے کشمیر سے ہجرت کی، ہماری سیاسی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہو گئی ہے، لیکن حکومت کے اس اقدام سے کشمیری پنڈتوں کی نمائندگی کے امکانات بڑھیں گے، جس کا فائدہ یہ ہوگا کہ کشمیری پنڈتوں کو درپیش مسائل کی بھی سنوائی ہوگی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ووٹر کارڈ ملنے اور سیاسی نمائندگی میں اضافے سے نئی نسل میں کشمیر سے لگاؤ پیدا ہو گا جو آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک کشمیری پنڈتوں کے صرف 1.20 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، تاہم اب حکومت کا ہدف ہے کہ اس مہم کے ذریعے 1 لاکھ نئے ووٹرز کو اس فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ پہلی بار ریلیف کمشنر محکمہ کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹیمیں گھر گھر جا کر کشمیری پنڈتوں کی رجسٹریشن کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: Political Leader On Outside Voters Registration جموں و کشمیر میں غیر مقامی ووٹرز کے اندراج پر سیاست گرم

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر سے نقل مکانی کے بعد زیادہ تر کشمیری پنڈت جموں منتقل ہوئے تھے جبکہ دہلی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بھی آباد ہوئے تھے، ہجرت کے بعد کشمیر کی سیاست میں ان کا کردار کافی حد تک محدود ہو گیا تھا، تاہم اب جموں و کشمیر حکومت نے ان کی از سر نو رجسٹریشن عمل شروع کی ہے تاکہ وہ اپنے سیاسی حقوق حاصل کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.