ڈی ڈی سی انتخابات میں یوں تو مختلف سیاسی پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں تاہم شیو سینا اس میں شمولیت اختیار نہیں کر رہی ہے۔
شیو سینا کی جانب سے ڈی ڈی سی انتخابات 2020 کے بائکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں جموں و کشمیر یونٹ کے شیو سینا کے صدر منیس سہانی سے خاص بات چیت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہمارے لئے انتخابات سے اہم عام لوگوں کے مسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حصہ نہ لینا لوگوں کے مفاد کے لئے ہے کیونکہ بی جے پی نے دفعہ 35اے اور 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی عوام کو تعمیر و ترقی کے خواب دکھائے تھے۔
سہانی نے مزید کہا کہ زمینی سطح پر وہ بی جے پی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔
انہوں نے کہا جتنے بھی وعدے عوام کے ساتھ کئے گئے تھے وہ پورے نہیں کئے گئے اور جموں و کشمیر میں دن بہ دن بے روزگاری میں اضافہ ہوتا جارہے اور تعمیر و ترقی کا نام و نشان یہاں موجود نہیں ہیں ۔
مزید پڑھیں:'خاندانی راج کو ختم کرنے کے لئے بی جے پی آرہی ہے'
انہوں نے کہا کہ جب تک جموں و کشمیر کو ریاست درجہ نہیں ملے گا تب تک شیو سینا انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم عام لوگوں کے کام نہیں کئے گئے تو انتخابات کرانے کا کیا فائدہ؟