صوبہ جموں کے ضلع جموں میں ٹریفک جام کے سلسلے میں لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع میں سڑکیں تنگ ہونے کی وجہ سے گرمیوں کے ایام میں سڑکوں پر ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔ ساتھ ہی جب دربار کشمیر سے جموں منتقل ہوتا ہے، تو گاڑیوں کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ مسافروں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا ہے۔
ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے نے اس ضمن میں ایس ایس پی ٹریفک جموں شیو کمار سے خاص بات چیت کی ہے۔
ٹریفک کے لحاظ سے ان کا کہنا ہے 'جموں ایک پرانا شہر ہے، یہ شہر کسی پلان کے مطابق نہیں بنایا گیا۔ اس کے علاوہ آبادی بھی بہت زیادہ ہے۔ تاہم ٹریفک پولیس کی کوشش رہتی ہے کہ جموں شہر میں ٹریفک جام پر قابو پایا جائے'۔
انہوں نے کہا 'اب جموں میں ٹریفک پولیس انٹگریٹیڈ ٹریفک منیجمنٹ سسٹم انسٹال کیا جارہا ہے۔ اس سے ٹریفک کی دیکھ بھال کرنا آسان ہوگا اور چوبیس گھنٹے ٹریفک پولیسں اہلکار اپنے فرائض پوری تندہی سے انجام دے پائیں گے'۔
یہ بھی پڑھیے
'کاکاپورہ انکاؤنٹر میں نوگام حملے میں ملوث عسکریت پسند ہلاک'
انہوں نے کہا کہ 'جموں میں اسمارٹ سٹی کے تحت متعدد مقامات پر پارکنگ کی سہولیات دستیاب کی جائیں گی۔ اس سے ٹریفک منیجمنٹ میں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔