ETV Bharat / state

سابق وزیر صحت چودھری لال سنگھ سے خاص بات چیت - سابق وزیر صحت چودھری لال سنگھ سے خصوصی گفتگو

جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کیے گئے انتظامات پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

سابق وزیر صحت چودھری لال سنگھ سے خاص بات چیت

author img

By

Published : May 20, 2021, 6:11 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سابق وزیر صحت چودھری لال سنگھ سے خاص بات چیت

اس ضمن میں ای ٹی وی بہارت نے سابق وزیر صحت چودھری لال سنگھ سے خاص بات چیت کی، اس تعلق سے چودھری لال سنگھ نے کہا کہ 'کورونا وائرس کا تو پہلے سے ہی لوگوں کے دلوں میں خوف بیٹھا پڑا ہے اور اب حکومت مزید ڈر پھیلا رہی ہے،جبکہ لوگوں کی حالت بدتر ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'لوگ پریشان ہیں اور حکومت جھوٹے وعدے کرنے میں مشغول ہے، دہلی میں کورونا وائرس کا قہر ہے۔

انہوں نے بی جے پی رہنما کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'جموں کشمیر کے سیاسی رہنما اپنا علاج بیرون ریاست کرا رہے ہیں تو جموں کشمیر کے عوام کا کیا حال ہوگا'۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کیا کہ 'وہ جموں کشمیر کے عوام کے لئے طبی سہولیات کو بڑھائیں، جبکہ جموں خطہ کے سب سے بڑے ہسپاتل جموں میڈیکل کالج میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کے کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ 'خطہ میں کووڈ ٹیسٹنگ میں کمی لائی گئی ہے جس سے کورونا کیسز میں معمولی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ تاہم اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.