حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں راحت دی گئی ہے جسے 'اَن لاک ون' کا نام دیا گیا ہے، حکومت کے نئے حکم نامہ کے مطابق اب تمام عبادت گاہوں کو 8 جون سے کھولا جائے گا۔
عبادت گاہوں کے کھلنے کی خبر سے جموں و کشمیر کے علاقے کٹرا میں واقع ہندو مذہب کی مشہور زیارت و عبادت گاہ ویشنو دیوی کے زائرین ایک لمبی مدت کے بعد زیارت کے لیے بےچین ہو اٹھے ہیں۔
حکومت کے اس حکم نامے کے بعد سے شرائن بورڈ زائرین کی آمد کے تعلق سے تمام تر تیاریوں میں لگ گئی ہیں، وہاں موجود سبھی زیارت گاہوں کے ساتھ ساتھ مسافرین کے لیے موجود 50 گھوڑے اور انکی دیکھ بھال کرنے والے سبھی افراد کے نمونے لیے گئے ہیں۔
شرائن بورڈ کے مینیجر راجیش شرمانے بتا یا کہ یہاں میڈیکل کیمپ نصب کیے گئے ہیں، تاکہ مسافروں کو گھمانے ٹہلانے والے گھوڑے اور ان کے چلانے والوں کا چیک اَپ کیا جا سکے۔
انہوں نے بتا یا کہ وشنو دیوی زائرین کی سہولیات کے لیے بھون مارگ کے قریب تقریبا 4 ہزار 500 گھوڑے موجود رہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وشنودیوی زیارت کی خبر کے بعد سے قصبہ سمیت آس پاس کے علاقے میں 450 گھوڑے چلانے والوں کی پہچان کی گئی ہے۔اس تعلق سے چیتک بھون میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں سبھی گھوڑے اور ان کے چلانے والوں کی جانچ کی جا ئے گی۔