ETV Bharat / state

Drinking Water Shortage in Baramulla: بارہمولہ میں پینے کے پانی کی قلت - Drinking Water In Baramulla

جموں و کشمیر کے بارہمولہ کے علاقے میں پینے کے پانی کے مسائل سے لوگ دوچار ہیں۔ ان کو پینے کے لیے پانی دور دراز علاقے سے لانا پڑتا ہے، ورنہ گندا پانی پینا پڑتا ہے۔

بارہمولہ میں پینے کے پانی کی قلت
بارہمولہ میں پینے کے پانی کی قلت
author img

By

Published : Jun 7, 2023, 2:18 PM IST

بارہمولہ میں پینے کے پانی کی قلت

بارہمولہ: جموں و کشمیر میں سرکار مختلف اسکیموں کے تحت گھر گھر صاف پانی پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہیں بارہمولہ میں ایسا گاؤں ہے جہاں پر پینے کے صاف پانی کے حوالے سے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات درپیش ہیں۔ لوگوں کے مطابق گذشتہ پانچ برسوں سے ان کو کافی زیادہ مشکلات ہیں۔ اس علاقے میں محکمہ جل شکتی نے ایک فلٹریشن پلانٹ کو نصب تو کیا لیکن آج تک اس کا کام مکمل نہیں کیا گیا اور اس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو گندا پانی پینا پڑتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کو مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے اور اس کی وجہ سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا گاؤں دریائے جہلم کے کنارے پر ہے اور اس کے باوجود ان کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے محکمہ جل شکتی سے کافی بار گزارش کی کہ وہ ان کو پانی فراہم کرے لیکن ان کی کسی بھی بات کو سنا نہیں گیا اور ان کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: Cherry Crops in Kashmir گاندربل میں لگاتار بارشوں کی وجہ سے چیری کی فصلوں کو شدید نقصان

لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ گندا پانی پینے کے لیے مجبور ہوتے ہیں، جس سے اکثر و بیشتر بیمار ہونے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ لوگوں نے مزید کہا کہ محکمہ جل شکتی کے ملازمین اپنی ڈیوٹی نہیں کرتے ہیں اور دس دس دنوں کے بعد پانی سپلائی کرتے ہیں۔ لوگوں نے سرکار اور محکمہ جل شکتی سے گزارش کی کہ وہ ان کو پانی سپلائی فراہم کرے تاکہ گاؤں کے لوگوں کو مزید مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.