ETV Bharat / state

Shiv Sena protests in Jammu سٹیٹ ہڈ کی بحالی کی مانگ کو لیکر جموں میں شیو سینا کا احتجاج

author img

By

Published : Nov 28, 2022, 9:26 PM IST

جموں کے پریس کلب کے احاطے میں شیو سینا کے کارکنان نے بی جے پی کے خلاف احتجاجی مظاہرا کیا۔ احتجاجیوں نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کو ریاستی درجے کی بحالی کے ساتھ ساتھ 371 کے تحت خصوصی اختیارات فراہم کیے جائیں۔Shiv Sena protests in Jammu

Shiv Sena protests in Jammu over demand for restoration of statehood
سٹیٹ ہڈ کی بحالی کی مانگ کو لیکر جموں میں شیو سینا کا احتجاج

جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں شیو سینا نے جموں پریس کلب کے احاطے میں آکر احتجاجی مظاہرا کیا۔ مظاہرین نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجے کو بحالی کرنے کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کو 371 کے تحت خصوصی اختیارات فراہم کیے جائیں۔Shiv Sena protests in Jammu

جموں و کشمیر شو سینا صدر منیش ساہنی نے کہاکہ بھاجپا نے جموں وکشمیر کو سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا وعدہ پارلیمنٹ میں کیا لیکن ابھی تک یہ وعدہ وفا نہ ہو سکا۔انہوں نے بتایا کہ دراصل دفعہ 370کی منسوخی ایک سیاسی فیصلہ تھا تاکہ اس کے ذریعے لوگوں سے ووٹ بٹورے جا سکے۔Shiv sena President jk Manish Sahni

انہوں نے کہاکہ سرکار دعوئے کر رہی ہیں کہ کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئے ہیں جو حقائق کے برعکس ہے۔اُن کے مطابق بی جے پی کی جانب سے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کا حق دینے کا منصوبہ بھی ناکام ثابت ہوا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جو سمری منظرعام پر لائی گئی اُس میں بہت ہی کم تعداد میں لوگوں نے اندراج کرایا ہے اور اس طرح بھاجپا کا یہ منصوبہ بھی ناکام ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ریاست کے لوگوں کو بتائے کہ کس معیار کی بنیاد پر اور کتنے غیر مقامی لوگوں کے نام نئے ووٹر لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔New Voters In JK

مزید پڑھیں:

Shiv Sena demand for special status شیوسینا کا جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ

موصوف لیڈر نے کہاکہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بھاجپا نے لوگوں کو سبز باغ دکھائے لیکن سبھی دعوئے جملہ بازی ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تین برسوں سے بی جے پی نے جموں و کشمیر کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا سوائے انتخابات والی ریاستوں میں دفعہ 370 کو ہٹانے پر سیاست کی اور آج بھی کشمیر میں بدامنی کا ماحول ہے، عسکریت پسندی کے واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے ریاست کے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔Article 370 Abrogation

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح سے ملک کی دیگر سرحدی ریاستوں کو خصوصی اختیارات دئے گئے ہیں اسی طرح جموں وکشمیر کو دفعہ 371کے تحت خصوصی اختیارات دئے جائیں۔اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں ابھی بھی ملی ٹینسی پوری طرح سے ختم نہیں ہوئی لہذا یہاں کے لوگوں کو بھی خصوصی اختیارات ملنے چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.