ETV Bharat / state

شیو سینا نے جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لیے رتھ یاترا شروع کی

شیو سینا جموں و کشمیر یونٹ کے صدر منیش سہانی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ آدھیکار رتھ یاترا پارٹی کے قومی صدر اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھے ٹھاکرے کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے۔

author img

By

Published : Mar 24, 2021, 10:36 PM IST

شیو سینا نے جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے رتھ یاترا شروع کی ہے۔

اس رتھ یاترا کو بدھ کے روز شیو سینا کے قومی سکریٹری انیل دیسائی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ہے۔

یہ رتھ یاترا جموں کے مختلف اضلاع سے ہوتے ہوئے وادی کشمیر میں اختتام پذیر ہوگی۔

شیو سینا جموں و کشمیر یونٹ کے صدر منیش سہانی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ آدھیکار رتھ یاترا پارٹی کے قومی صدر اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھے ٹھاکرے کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا: 'اس کے ذریعے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے حقوق کے بارے میں باخبر کیا جائے گا اور سرکار نے جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ پانچ اگست 2019 کو جو وعدے کئے تھے اسے وہ وعدے یاد دلائے جائیں گے۔ یہ رتھ یاترا جموں، کٹرہ، ادھم پور، رام بن، بانہال سے ہوتے ہوئے کشمیر میں اختتام پذیر ہوگی'۔

منیش سہانی نے الزام لگایا کہ حکومت گہری نیند میں سو رہی ہے اور پانچ اگست 2019 سے اب تک ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیں کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو نوکریوں میں ریزرویشن دی جائے گی، جن سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جموں و کشمیر میں امن و امان کے قیام کے لئے اپنی قربانی پیش کی ہے ان کے گھر والوں کے لئے کشمیر میں ایک کالونی قائم کی جائے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.