اداکار شہیر شیخ کے والد شہنواز شیخ بدھ کے روز جموں میں کووڈ 19 سے فوت ہوگئے۔ وہ کورونا وائرس مثبت تھے اور وینٹی لیٹر پر تھے۔Shaheer Sheikh's Father Dies After Being Hospitalised With COVID
شہنواز شیخ کی نماز جنازہ گزشتہ رات ان کے آبائی گاؤں بھدرواہ میں ادا کی گئی۔ the funeral prayers of sheikh was held at his native village bhaderwah
اطلاعات کے مطابق مرحوم شاہنواز کے دو بھائی حق نواز شیخ اور امتیاز احمد شیخ رواں سال 3 اور 4 جنوری کو انتقال کر گئے تھے۔
اداکار علی گونی نے اپنے ٹویٹر پر شہیر شیخ کے والد کی موت کی اطلاع دی۔ Ali Goni's tweet confirming Shaheer Sheikh's father's unfortunate death
علی نے ٹویٹ کیا، "انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ چچا کی روح کو سکون دے، مضبوط رہیں شہیر بھائی۔''
- https://twitter.com/AlyGoni/status/1483870137321017345?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1483870137321017345%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.ndtv.com%2Fentertainment%2Fshaheer-sheikhs-father-dies-after-being-hospitalised-with-covid-see-aly-gonis-post-2718631
شہیر نے ابھی ان کے والد کی موت پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔
گزشتہ روز شہیر شیخ نے ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے اپنے والد کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا تھا، "میرے والد وینٹی لیٹر پر ہیں، شدید کوویڈ انفیکشن میں مبتلا ہیں۔ براہ کرم انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔" ٹویٹ کے ساتھ ہی شہیر نے اپنے والد کی کی تصویر بھی شیئر کی۔
- https://twitter.com/Shaheer_S/status/1483458488206774273?s=20
یہ بھی پڑھیں: Child Contestant Samanvi Dies in Accident: ننمّا سپراسٹار سمانوی کی بنگلورو میں سڑک حادثہ میں موت
کئی مشہور شخصیات نے شہیر شیخ کے والد کی جلد صحت یابی کی خواہش کی تھی اور ان میں سے ایک حنا خان بھی تھیں۔ حنا خان نے گزشتہ سال اپنے والد کو بھی کھو دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : Covid-19 Surge in J&K: جموں وکشمیر میں کورونا کا قہر،ایک دن میں 5818 کیسز پازیٹو
شہیر شیخ ایک مقبول ٹی وی اداکار ہیں، جو اس وقت ایکتا کپور کی پاویترا رشتا 2.0 میں انکیتا لوکھنڈے کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ یہ شو انکیتا لوکھنڈے اور مرحوم سوشانت سنگھ راجپوت کے شو پاویترا رشتا کا سیکوئل ہے۔
کووڈ 19 کی تیسری لہر بھی جان لیوا ثابت ہو رہی ہے۔ بہت سے لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور بہت سے وائرس سے صحت یاب ہونے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔