ETV Bharat / state

امت شاہ نے جموں و کشمیر میں انسداد عسکریت پسند کارروائیوں میں شدت لانے پر زور دیا - کشمیر میں عسکریت پنسدی

JK Security meeting in Dehli قومی دارالحکومت نئی دہلی میں آج جموں و کشمیر پر ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ میٹنگ منعقد ہوگی۔ میٹنگ میں امن و امان کی صورتحال اور کشمیر سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Security meeting in dehli
دہلی میں سکیورٹی جائزہ میٹنگ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 10:22 AM IST

Updated : Jan 2, 2024, 10:58 PM IST

جموں: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج قومی دارالحکومت نئی دہلی میں جموں و کشمیر کے حوالے سے ایک اعلی سطحی سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں وزیر داخلہ نے سکیورٹی گرڈ کے کام اور سکیورٹی سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں اور کشمیر میں تعینات پولیس، فوج اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے درمیان بہتر تال میل پر بھی توجہ مرکوز کی۔ وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر میں مقامی انٹلی جنس کو فروغ دینے اور مضبوط طریقہ اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

امت شاہ نے میٹنگ میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے تمام مناسب طریقہ کار اپنایا پر روز دیا۔ شاہ نے مقامی انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے عسکریت پسندی سے متعلق واقعات میں نمایاں کمی، دراندازی اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے سکیورٹی ایجنسیوں اور مرکزی زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔

اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا،جموں وکشمیر چیف سیکریٹری اتل ڈولو، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈی جی دنکر گپتا، ڈائریکٹر جرنلز سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور بارڈر سکیورٹی فورس اور وزارت داخلہ اور جموں و کشمیر کے دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ میٹنگ میں آرمی چیف جنرل منوج پانڈے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکا بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں آئی جی پی کشمیر کی صدرات میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد

واضح رہے کہ یہ میٹنگ اس وقت منعقد ہوئی جبکہ راجوری پونچھ علاقہ میں حالیہ عسکریت پسندوں نے دو فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں چار فوجی جوان ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے ایک روز بعد انکاؤنٹر سائٹ پر تین مقامی لوگوں کی لاشیں پُراسرار حالت میں پائی گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق نوجوانوں کی ہلاکت مشتبہ فوجی حراست میں ہوئی ہے۔

Last Updated : Jan 2, 2024, 10:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.