ETV Bharat / state

India Pakistan Border جموں میں بین الاقوامی سرحد پر فوج کی چوکسی بڑھائی گئی - جموں میں بین الاقوامی سرحد پر فوج کی چوکسی

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر فوج کی چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سکیورٹی فورسز کے اہلکار چوبیس گھنٹے اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ Security Forces Increases Patrolling in Jammu

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر فوج کی چوکسی بڑھائی گئی

author img

By

Published : Dec 16, 2022, 8:03 AM IST

جموں: جموں وکشمیر کے سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر فوج کی چوکسی بڑھائی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکار چوبیس گھنٹے اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا 'دراندازی کی کوششوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی‘۔ Army patrolling along Indo Pak border

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج دشمنوں کے کسی بھی مس ایڈونچر اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ ان کے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امسال پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر دراندازی کی متعددکوششوں کو ناکام بنایا گیا جس دوران کئی دراندازوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: BSF On India Pakistan Border ہند پاک سرحد پر کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے بی ایس ایف مستعد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.