ETV Bharat / state

کیا جموں میں دوسرے روز بھی ڈرون دیکھے گئے؟

جموں کے کنجوانی علاقہ میں لوگوں نے ڈرون دیکھے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم حفاظتی تنظیموں نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

جموں میں ڈرون دیکھے جانے کے بعد سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 1:29 PM IST

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جموں کے ایئر فورس اسٹیشن کے ٹیکنیکل علاقہ میں دو دھماکوں کے بعد پیر اور منگل کو جموں میں ڈرون دیکھے جانے کے بعد سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو

جموں کے ترنو چوک اور کالو چک میں 27 اور 28 جون کی درمیانی شب بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے نزدیک ڈرون دیکھے گئے جنہیں مار گرانے کے لیے فوجی جوانوں نے فائرنگ کی تھی۔

منگل کی صبح جموں کے کنجوانی علاقہ میں لوگوں نے ڈرون دیکھے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم حفاظتی تنظیموں، پولیس یا فوج کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈرون عسکریت پسندوں کو غیرمتناسب جنگ کی صلاحیت فراہم کرتا ہے

ڈرونز کی موجودگی کے بعد جموں میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں، جگہ جگہ تلاشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں جموں کی جانب آنے والی گاڑیوں کی چیکینگ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.