ETV Bharat / state

Amit Shah Jammu Rally امیت شاہ کا دورہ جموں و کشمیر، سیکورٹی کے سخت انتظامات - امیت شاہ بھگوتی نگر جموں ریلی

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بھگوتی نگر جموں ریلی کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ Union Home Minister Amit Shah Bhagwati nagar Jammu Rally

امیت شاہ کا دورہ جموں و کشمیر، سیکورٹی کے سخت انتظامات

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 5:14 PM IST

امیت شاہ کا دورہ جموں و کشمیر، سیکورٹی کے سخت انتظامات

سرینگر (جموں و کشمیر) : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورہ کے پیش نظر حفاظت کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ۔ بھگوتی نگر گراؤنڈ، جموں - جہاں امیت شاہ ایک ریلی سے خطاب کریں گے - کو ریلی کے لیے سجایا جا رہا ہیں۔ گراؤنڈ میں تین ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جا رہی ہیں اور خیموں میں گرمی سے بچنے کے لئے کولر اور پنکھے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

بی جے پی لیڈران کے مطابق امیت شاہ کا دورہ جموں، شہر کے تریکوٹہ نگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہی شروع ہوگا۔ وزیر داخلہ 23 جون کو شیاما پرساد مکھرجی کے یوم شہادت پر صبح گیارہ بجے کے قریب جموں پہنچ کر بی جے پی ہیڈکوارٹر جائیں گے۔ بعد ازاں وزیر داخلہ شہر کے بھگوتی نگر میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ مکھرجی 23 جون 1953 کو فوت ہوئے تھے انہوں نے ہی ملک میں پہلی مرتبہ دفعہ 370کی تنسیخ کی وکالت کرتے ہوئے ’’ایک ودھان، ایک پردھان اور ایک نشان‘‘ کا نعرہ لگایا تھا۔

وزیر داخلہ کے دو روزہ دورے کے دوران جموں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہئے ہیں۔ دہلی سے سیکورٹی اہلکاروں کی خصوصی ٹیمیں بھی بدھ کو جموں پہنچی ہیں۔ ان ٹیموں کے افسران نے بدھ کے روز سیکورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیز کے افسران کے ساتھ پیشگی سیکورٹی رابطے کے عمل کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ یہ ٹیمیں ان تمام جگہوں کی سیکورٹی چیک کرنے پہنچی ہیں جہاں امیت شاہ کا دورہ متوقع ہے۔ وزیر داخلہ جموں کے مضافتی علاقہ میں حال ہی میں عوام کے لیے کھولے گئے تیروپتی بالاجی مندر کے علاوہ وادی کشمیر میں امرناتھ گھپا کے بھی درشن کریں گے۔ وزیر داخلہ امرناتھ یاترا سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔

مزید پڑھیں: امیت شاہ نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کرفیو کے نفاذ کا دفاع کیا

ادھر، بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ نے بھگوتی نگر کا دورہ کیا، جہاں امیت شاہ عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ رینہ نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’یہ ریلی ایک یادگار ریلی ہوگی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شمولیت اختیار کریں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.