ETV Bharat / state

جموں: روہنگیا پناہ گزینوں کی فوری رہائی پر فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ نے جموں میں روہنگیا پناہ گزینوں کی فوری رہائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

SC
SC
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 9:18 PM IST

چیف جسٹس ایس اے بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپنا اور وی رام سبرامنیم کی بینچ نے میانمار پناہ گزینوں کی رہائی کی عرضی کی سماعت پر تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ہے۔

سماعت کے دوران وکیل پرشانت بھوشن درخواست گزار کی جانب سے پیش ہوئے۔ انہوں کہا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے بچوں کا قتل اور جنسی استحصال کیا گیا۔ میانمار کی فوج بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کرنے میں ناکام رہی۔

پرشانت بھوشن نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میانمار نے کوئی ٹھوس اقدامات پیش نہیں کیے ہیں جس کا مقصد خاص طور پر روہنگیاؤں کے تحفظ طور پر موجود حقوق کو تسلیم کرنا ہو۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں میں روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں لیا ہے جن کے پاس مہاجر کارڈ ہیں اور انہیں جلد ہی ملک بدر کردیا جائے گا۔

ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے کہا 'میں ان روہنگیا مسلمانوں کو دستور کے آرٹیکل 21 کے تحت حراست میں نہ رکھنے اور ملک بدر نہ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہوں۔

اس معاملے میں مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا پیش ہوئے اور عدالت کے سامنے اپنے دلائل رکھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.