ETV Bharat / state

Dhangri Rajouri Attack Issue ڈانگری راجوری حملے میں دو بچوں کو کھونے والی سروج بالا کا انٹرویو

یکم جنوری 2023 کو راجوری ڈانگری میں عسکریت پسندوں کے حملے میں اپنے دو بیٹوں کو کھونے والی سروج بالا نے حکومت سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی۔

Interview of Saroj bala who lost two childrens in danghri rajouri attack

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 5:45 PM IST

Updated : Jun 6, 2023, 8:43 PM IST

ڈانگری راجوری حملے میں دو بچوں کو کھونے والی سروج بالا کا انٹرویو

جموں: سروج بالا جس نے یکم جنوری 2023 کے حملے میں دو بیٹے پرنس اور دیپک کو کھویا نے سرکار سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے انصاف کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف اپنے بچوں کے لیے انصاف چاہتی ہوں۔ بالا نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے مداخلت کرنے اور اس کے خاندان کو انصاف دلانے کی اپیل کی۔ انہوں نے پولس اور آرمی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ "جب بھی وہ کسی عسکریت پسند کو ہلاک کرتے ہیں، اور پولیس مجھے فون کرکے ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کو پہچاننے کے لیے طلب کرتے ہیں۔ جب کہ میں نقاب پوش حملہ آور کو کیسے پہچان سکتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

سروج بالا نے کہا کہ جو فوجی لباس میں ملبوس تھے؟ میں نے کبھی ان کا چہرہ نہیں دیکھا تو میں اسے کیسے پہچان سکتی ہوں؟ آج تک ان کو کسی بھی کبھی بھی عسکریت پسندوں نے ہمیں ہراس نہیں کیا نہ ہی عسکریت پسندوں نے کبھی ہمارے بچوں یا گھر پر حملہ کیا۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر عسکریت پسندوں کو ہمیں مارنا ہی تھا تو وہ حملے سے پہلے میرے بیٹھے کو مارتے جو باہر سڑک پر تھا۔ سروج بھالا نے کہا کہ آرمی وردی میں ملبوس بندوق بردار آج تک فرار ہیں جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی انصاف نہیں مل پا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سروج بالا کے دو بیٹے - پرنس اور دیپک - جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے دھانگری گاؤں میں مبینہ عسکریت پسندوں کے حملے میں یکم جنوری کو مارے گئے تھے۔ عسکریت پسندوں نے یکم جنوری کو ڈھنگری گاؤں پر حملہ کیا تھا اور گاؤں والوں کو نشانہ بنایا تھا اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) نصب کرنے سے پہلے فرار ہو گئے تھے۔ جہاں پانچ افراد عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں مارے گئے، وہیں دو دیگر اگلی صبح آئی ای ڈی دھماکے میں ہلاک ہوئے۔ دوہرے حملوں میں 14 دیگر زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں وکشمیر کا دورہ کیا تھا۔

Last Updated : Jun 6, 2023, 8:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.