ETV Bharat / state

Rajouri Civilian Killings اقتدار میں براجمان لوگ سوائے تعزیت کے کچھ نہیں کر رہے ہیں - عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر صفیر چودھری

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر صفیر چودھری نے آج عسکریت پسندوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ یکم جنوری 2023 کو ضلع راجوری کے ڈھانگری گاؤں میں چار عام شہریوں کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا اور بعد میں اسی مقام پر ہونے والے دھماکے میں دو کمسن بچوں کی موت بھی واقع ہوئی تھی۔ Firing Incident in Rajouri

Rajouri Civilian Killings
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر صفیر چودھری
author img

By

Published : Jan 4, 2023, 2:51 PM IST

Updated : Jan 4, 2023, 3:28 PM IST

جموں: عام آدمی پارٹی رہنما صفیر چودھری نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال بگڑ رہی ہے اور حکومت جموں کشمیر کے عوام کی مال و جان کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوئی ہیں۔ اس حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کی جانکاری دینے پر صفیر چھودری نے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ جموں کشمیر پولیس نے پہلے ہی اعلان کیا کہ جو شخص راجوری میں عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوث حملہ آوروں کے متعلق جانکاری فراہم کرے گا اسے دس لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا پولیس کو مطلع کرنے والے شخص کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر صفیر چودھری نے کہا کہ موجودہ حکومت میں لوگ غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور انہیں مذہبی بنیادوں پر نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن حکومت سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر صفیر چودھری نے مزید کہا کہ صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے جس کا دعوی انتظامیہ کی طرف سے کیا جا رہا تھا اور جو لوگ اقتدار پر بیٹھے ہیں وہ سوائے تعزیت کے اور کچھ نہیں کر رہے اور نہ ہی اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ آئندہ ایسی صورت حال جموں کشمیر میں پیدا ہوگی۔ AAP Leader Condemned Rajouri Attack

صفیر چوھدری نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور ایل جی انتظامیہ سے کہا کہ وہ مرنے والوں، زخمیوں کے اہل خانہ کے مطالبے کے مطابق مناسب معاوضہ اور لواحقین کو سرکاری ملازمتیں فراہم کریں۔ واضح رہے کہ اتوار کو راجوری کے ڈانگری گاؤں میں پولیس کے مطابق عسکریت پسندوں نے چار عام شہریوں پر فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کردیا جبکہ ایک شہری کے گھر کے پاس آئی ای ڈی دھماکے میں دو کمسن بچے ہلاک ہوگئے۔

Last Updated : Jan 4, 2023, 3:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.