جموں: سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر مفتی سعید کی بیٹی روبیہ سعید کے اغوا معاملے اور بھارتی فضائیہ (IAF) کے اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق دو مقدمات کی سنوائی منگل کے روز خصوصی عدالت ٹاڈا میں ہوئی۔Rubaiya sayeed kidnaping case hearing
اس معاملے پر دہشت گردی معاملے کی سنوائی کے لئے بنائی گئی خصوصی عدالت ٹاڈا TADA court میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مونیکا کوہلی نے کہاکہ محمد یاسین ملک سمیت چار آئی اے ایف اہلکاروں کے قتل کے کیس کی منگل کو سماعت ہوئی۔ اس پر حتمی حکم آنا باقی ہے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مونیکا کوہلی نے کہاکہ 'یاسین ملک نے حکومت ہند کو ایک خط لکھا ہے، جس میں ان سے متعلق مقدمات کی ذاتی سماعت کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سماعت کی اگلی تاریخ 19 اکتوبر ہے۔'
واضح رہے کہ دہلی کی تہاڑ جیل میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے یاسین ملک نے عدالت کو خصوصی دہشت گردی و دیگر منسلک مقدمے میں عدالت کے سامنے جسمانی پیشی کے لئے خط لکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Rubaiya sayeed kidnaping case hearing: روبیہ سعید جموں کورٹ پہنچیں، ایڈوکیٹ انیل سیٹھی ہمراہ