ETV Bharat / state

RSS chief بھارت میں رہنے والا ہر شخص ایک ہی خاندان کا فرد، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے

RSS chief: India showed the world is one family

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2023, 10:26 PM IST

بھارت میں رہنے والا ہر شخص ایک ہی خاندان کا فرد

جموں: آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار کے روز کہاکہ ہمیں متحد ہو کر اپنے ملک کے تحفظ کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں رہنے والا ہر شخص ایک ہی خاندا ن کا فرد ہے اور کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندو راشٹریہ زندگی کا ایک طریقہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے کٹھوعہ میں سویم سیوک کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔

موہن بھاگوت نے کہاکہ ملک کے تحفظ کی خاطر ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سب کو جوڑنا چاہئے اور کھبی تقسیم کو فروغ نہیں دینا چاہئے۔ ڈاکٹر موہن بھاگوت نے سیوم کارکنوں سے خطاب کے دوران کہاکہ کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا رکھا نہیں جانا چاہئے ، ہم سب بھارتیوں کے حقوق مساوی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندو راشٹریہ زندگی کا ایک طریقہ ہے اور بھارت میں رہنے والا ہر شخص ایک ہی خاندان کا فرد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Owaisi on Hamas Israel War انسانی حقوق کے علمبردارغزہ میں اسرائیلی جارحیت پر خاموش کیوں: اویسی

انہوں نے مزید بتایا کہ سب کی سلامتی لازمی ہے اور یہ کہ ملک کی سلامتی سب سے اہم ہے۔ آر ایس ایس سربراہ نے بتایا :’ بھارت میں رہنے والے لوگ ایک خاندان کی طرح ہے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد میں ہی کامیابی کا راز مضمر ہے اور متحد ہو کر چلنے سے ہی خوشی ملتی ہیں۔ آر ایس ایس سربراہ کے مطابق دنیا میں امن کا بول بولا ہو نا چاہئے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.