ETV Bharat / state

روہنگیا پناہ گزیں قیدیوں کے ٹیسٹ مثبت

author img

By

Published : May 26, 2021, 9:49 PM IST

دو روز قبل 80 روہنگیا پناہ گزین قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ ان میں سے 20 مثبت پائے گئے۔ آج مزید پناہ گزینوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 33 روہنگیاں پناہ گزین قیدیوں کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

Rohingya Muslim
روہنگیاں پناہ گزین

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں 220 روہنگیا پناہ گزینوں کو چند مہنے قبل غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر میں رہنے کے الزام میں کٹھوعہ ضلع میں واقع ہیرا نگر ہولڈنگ سنٹر میں منتقل کیا گیا۔ یہاں دو روز قبل 80 پناہ گزین قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ جن میں سے 20 مثبت پائے گئے۔

آج مزید گزینوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 33 روہنگیاں پناہ گزین قیدیوں کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ضلع کٹھوعہ کے میڈیکل افسر نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج تک 53 روہنگیاں پناہ گزین قیدیوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

Rohingya Muslim
روہنگیاں پناہ گزین

روہنگیاں پناہ گزین قیدیوں کے اہل خانہ نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تشویش لاحق ہیں کہ کہیں اب ہمارے اپنوں کی موت نہ ہو جائے۔ انہوں نے سرکار سے اپیل کی کہ انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے۔

Rohingya Muslim
روہنگیاں پناہ گزین

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں اور سانبا اضلاع کے مختلف مقامات پر 6500 سے زیادہ روہنگیا مسلمان مقیم ہیں۔ واضح رہے کہ ہزاروں روہنگیا پناہ گزین دس سال قبل میانمار میں مسلم نسل کشی سے بچنے کے لیے بنگلہ دیش پہنچے جہاں سے وہ انڈیا میں داخل ہو گئے۔ اُن میں سے کچھ نے جموں کا رُخ کیا اور یہاں شہر کے نواحی علاقوں نروال، بھٹنڈی، کرانہ تالاب وغیرہ میں زمینداروں کے خالی احاطوں میں کرایہ کے عوض مقیم ہو گئے۔

Rohingya Muslim
روہنگیاں پناہ گزین

یہ بھی پڑھیں: گرفتار روہنگیا پناہ گزینوں میں 20 کورونا متاثر

Rohingya Muslim
روہنگیاں پناہ گزین

واضح رہے کہ جموں میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ انڈیا میں مستقل سکونت کا ارادہ نہیں رکھتے۔ علی جوہر کہتے ہیں 'ظاہر ہے یہ عارضی سکونت ہے، لیکن سب ہندوستانیوں کو معلوم ہے کہ روہنگیا کی حالت کیا ہے، میانمار میں اُن کے ساتھ کیا ہوا ہے اور اس وقت میانمار کی حالت کیا ہے۔ ایسے میں ہم کو واپس بھیج دیا جائے تو یہ انصاف نہیں ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.