ETV Bharat / state

Security In Jammu جموں میں امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا

جی ٹونٹی کے حوالے سے جموں ڈویژن میں بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار اور اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے مشترکہ طور پر ڈویژن کے تمام اضلاع میں امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی کا جائزہ لیا۔

جموں میں امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا

author img

By

Published : May 20, 2023, 7:26 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے جموں میں امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لئے ڈویژنل کمشنر آفس جموں میں میٹنگ منعقد کی گئی۔ ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار اور اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے مشترکہ طور پر ڈویژن کے تمام اضلاع میں امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈی سیز، ایس ایس پیز اور انٹیلی جنس افسران نے شرکت کی۔

جی ٹونٹی کے حوالے سے جموں ڈویژن میں بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ڈویژن کے حساس مقامات پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہوئے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے اور سرپرائز چیک پوسٹیں بنائی گئی ہیں۔ G-20 کا انعقاد سری نگر میں ہونے جا رہا ہے، لیکن جموں ڈویژن میں بھی تین درجے کا سکیورٹی نظام بنایا گیا ہے۔ اس میں پاکستان کی سرحد کے ساتھ ساتھ پنجاب اور ہماچل پردیش کی سرحد پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار اور اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے مشترکہ طور پر ڈویژن کے تمام اضلاع میں امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈی سیز، ایس ایس پیز اور انٹیلی جنس افسران نے شرکت کی۔ اس دوران پولیس حکام نے بتایا کہ اہم مقامات، شاہراہوں پر نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے اور OGWs کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

میٹنگ کے دوران اضلاع میں سیکورٹی، امن و امان کی صورتحال سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران ایس ایس پی کو اضلاع کا ماحول خراب کرنے کی ہر کوشش کے خلاف چوکنا رہنے کو کہا گیا۔ اس دوران کہا کہ نامعلوم نمبروں سے آنے والی بین الاقوامی کالوں کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی نمبروں سے کالوں کے ذریعے جموں و کشمیر میں G-20 اجلاس کی منسوخی کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: High Alert in Jammu دھماکوں کے بعد جموں میں ہائی الرٹ جاری، اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا

وہیں چیمبر آف کامرس کے صدر ارون گپتا نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین کے جموں خطوں کے ساتھ ساتھ پٹنی ٹاپ، سدھامھادیو، مانتلائی، کٹرا کے سفر کا بھی انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان مقامات پر لاکھوں لوگ آتے ہیں۔ مندوبین کا جموں علاقوں کا دورہ جموں کے سیاحتی شعبے میں بہتری لانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.